Banner

خیبر پختونخوا؛ دہشتگردوں کے پولیس چوکیوں پر حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام

featured
Share

Share This Post

or copy the link

Khyber Pakhtunkhwa میں پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے پولیس چوکیوں پر حملوں کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق تھانہ منڈان کی حدود میں واقع پولیس چوکی فتح خیل پر رات کی تاریکی میں دہشت گردوں کے ایک گروہ نے حملے کی کوشش کی، تاہم چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق رات تقریباً دو بجے تھرمل کیمروں کے ذریعے چوکی کے اطراف میں 15 سے زائد مشتبہ افراد کی نقل و حرکت دیکھی گئی جو جنگل کی جانب سے پوزیشن لینے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس اہلکار پہلے ہی ہائی الرٹ تھے اور انہوں نے فوری فائرنگ کر کے دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔

پولیس کی شدید جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ڈی آئی جی بنوں ریجن نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس جوانوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ اہلکار ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شرپسندوں کے عزائم ناکام بنائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب سخی پل چوکی پر بھی دہشت گردوں کی حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ایس پی وارسک کے مطابق قبائلی ضلع خیبر سے پشاور کی پولیس چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے حملہ آور فرار ہو گئے۔

خیبر پختونخوا؛ دہشتگردوں کے پولیس چوکیوں پر حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us