Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدمTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدم

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ریحان گل خٹک کا سنٹرل جیل کرک کا دورہ

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ریحان گل خٹک کا سنٹرل جیل کرک کا دورہ

جیل پہنچنے پر چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔سپرنٹنڈنٹ ناصر خٹک نے اپنے سٹاف کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات جناب ریحان گل خٹک صاحب نے سنٹرل جیل کرک کا تفصیلی دورہ کیا ۔ جیل پہنچنے پر چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔سپرنٹنڈنٹ جیل ناصر خٹک نے اپنے سٹاف کے ساتھ ہمراہ مہمان کا والہانہ استقبال کیا، دورے کے دوران معزز مہمان نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا، جس کا مقصد سرسبز و شاداب ماحول اور آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ مستقبل کو یقینی بنانا ہے۔آئی جی جیل خانہ جات نے جیل کے اندر منشیات کے عادی افراد کیلئے قائم کئے گئے سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں منشیات کے عادی افراد کے لیے کمپیوٹر لیٹریسی سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، تاکہ انہیں جدید مہارتوں سے آراستہ کر کے باعزت اور خودمختار زندگی کی طرف گامزن کیا جا سکے۔ بعد ازان انسپکٹر جنرل خانہ جات نے مختلف بارکوں ،ہسپتال، جووینائل سیکشن اور بشمول لنگر خانہ کا دورہ کیا جہاں قیدیوں نے معزز مہمان کو اعزازی پگڑی پہنائی. اور ان کو گلدستے پیش کیے. اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے بڑی خوش اسلوبی سے ان کے مسائل سنے اور بعض مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔آخر میں معزز مہمان نے بہترین کارکردگی دکھانے والے جیل سٹاف کے ممبران میں تعریفی اسناد تقسیم کئے، سنٹرل جیل کرک کے قیدیوں اور حوالاتیوں کو فراہم کی جانی والی سہولیات پر سپرنٹنڈنٹ جیل کی خدمات کو سراہا اور سپرنٹنڈنٹ جیل اور سٹاف نے معزز مہمان کو اعزازی شیلڈ اور تحائف سے نوازا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *