Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

تعلیمی انقلاب اور روشن پاکستان کی نوید

تحریر و رپورٹ محمدنسیم رنزوریار

تعلیمی انقلاب اور روشن پاکستان کی نوید

پشاور کے مقامی ہوٹل سیرینا میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران علم کی شمع روشن کرنے اور معاشرے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک تاریخی تعلیمی معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کی رو سے احمد خان ایجوکیشن سسٹم کے چیئرمین احمد خان اچکزئی اور سپوکن انگلش و کمپیوٹر سائنسز کے ماہر حلیم شاہ خلجی نے عالمی شہرت یافتہ ادارے سسکو (Cisco) کے تعاون سے باہمی اشتراک کا عہد کیا۔ یہ معاہدہ محض دو اداروں کے درمیان کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ پسماندگی کے اندھیروں سے نکل کر جدیدیت کی روشنی کی طرف ایک جرات مندانہ قدم ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے امن، ترقی اور اتحاد کا پیغام لے کر آئے گا۔ اس عظیم مشن کے روحِ رواں احمد خان اچکزئی، جو کہ احمد خان ایجوکیشن سسٹم کے چیئرمین اور کاکا شہید فاؤنڈیشن کے بانی ہیں، پشتون بیلٹ کے ایک ایسے منفرد قومی رہنما اور عالمی سطح کے حالات و واقعات سے بخوبی واقف شخصیت ہیں جن کا دل غریبوں کے لیے دھڑکتا ہے۔ ایک نفیس مزاج انسان اور دور اندیش لیڈر کی حیثیت سے انہوں نے بھانپ لیا ہے کہ قوم کی حقیقی ترقی کا راز صرف عمارتوں میں نہیں بلکہ اتحاد اور معیاری تعلیم میں پوشیدہ ہے، اسی لیے یہ معاہدہ صرف پشاور یا گلستان تک محدود نہیں بلکہ پورے پاکستان کی غریب اور مستحق قوم کے لیے ایک عالمی معیار کی فری تعلیم پانے کا بہترین موقع ثابت ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ اس اشتراک کا بنیادی مقصد محرومیوں سے نجات حاصل کرنا اور اس تاریکی کو ختم کرنا ہے جو علم کے فقدان کی وجہ سے معاشرے کا مقدر بنی ہوئی ہے۔ اس جدید تعلیمی مشن کے تحت طلباء کو سسکو (Cisco) جیسے عالمی ادارے کے نصاب سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا جو کمپیوٹر سائنسز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک انقلاب برپا کر دے گا جہاں نوجوانوں کو عالمی معیار کی تکنیکی مہارتیں اور انگریزی زبان پر عبور فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔ احمد خان اچکزئی نے اس موقع پر اپنے بصیرت افروز خطاب میں کہا کہ ہمارا مقصد ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جو جدید تعلیم سے آراستہ ہو کر نہ صرف معاشی طور پر مستحکم ہو بلکہ جہاں امن اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو کیونکہ تعلیم ہی وہ واحد ہتھیار ہے جو نفرتوں کو ختم کر کے اتحاد کی راہ ہموار کرتی ہے جبکہ حلیم شاہ خلجی نے اسے صوبے کے نوجوانوں کے لیے ایک نئی صبح کی نوید قرار دیا جہاں عالمی معیار کی تعلیم اب ان کی دہلیز پر دستیاب ہوگی۔ تقریب کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس مہم کو گلی گلی اور قریہ قریہ پہنچائیں گے تاکہ کوئی بھی بچہ جدید مہارتوں سے محروم نہ رہے اور ہم مل کر ایک ایسا پرامن اور بااختیار پاکستان بنائیں جہاں ہر نوجوان تعلیم یافتہ اور خود مختار ہو۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *