Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: ویٹرنری ریسرچ سینٹر کی نئی عمارت مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، میر فیصل خان جمالیگنداخہ میں پینے کے پانی، بجلی، تعلیم اور صحت کے مسائل پر کھلی کچہری، ڈپٹی کمشنر رمضان پلال کا فوری حل کا حکمزندگی کے دائرے کا سبقکوئٹہ میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقگوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا انڈس ہسپتال کا دورہ، تنخواہوں سے محروم گارڈز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانیزرعی انکم ٹیکس اور سرکاری واجبات کی وصولی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنرلورالائیروہڑی میونسپل کمیٹی میں مبینہ بدعنوانیوں کے باعث نکاسیٔ آب کا نظام متاثر، گندا پانی سڑکوں پر جمع ہونے لگاکوئٹہ: پشتون آباد میں رہائشی گھر میں آتشزدگی، کوئی نقصان نہیں ہواحاجی عبدالقدیر قریشی کی پٹ فیڈر کینال کے نئے افسران سے ملاقات، ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکبادروہڑی بائی پاس پر ایل پی جی باؤزر میں خوفناک دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمیکوئٹہ: ویٹرنری ریسرچ سینٹر کی نئی عمارت مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، میر فیصل خان جمالیگنداخہ میں پینے کے پانی، بجلی، تعلیم اور صحت کے مسائل پر کھلی کچہری، ڈپٹی کمشنر رمضان پلال کا فوری حل کا حکمزندگی کے دائرے کا سبقکوئٹہ میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقگوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا انڈس ہسپتال کا دورہ، تنخواہوں سے محروم گارڈز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانیزرعی انکم ٹیکس اور سرکاری واجبات کی وصولی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنرلورالائیروہڑی میونسپل کمیٹی میں مبینہ بدعنوانیوں کے باعث نکاسیٔ آب کا نظام متاثر، گندا پانی سڑکوں پر جمع ہونے لگاکوئٹہ: پشتون آباد میں رہائشی گھر میں آتشزدگی، کوئی نقصان نہیں ہواحاجی عبدالقدیر قریشی کی پٹ فیڈر کینال کے نئے افسران سے ملاقات، ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکبادروہڑی بائی پاس پر ایل پی جی باؤزر میں خوفناک دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

’ادارے کی نا اہلی ہے ملازم اے سی کمروں میں بیٹھتے ہیں، ‘17 لاکھ روپے کی گیس چوری کیس کی سماعت

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت میں 17 لاکھ روپے کے مبینہ غیر قانونی گیس استعمال کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس حسن رضوی نے محکمہ گیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے کی نااہلی ہے، ملازمین اے سی کمروں میں بیٹھے رہتے ہیں، جبکہ غریب عوام مہنگی گیس خریدنے پر مجبور ہیں۔

سماعت کے دوران جسٹس حسن رضوی نے استفسار کیا کہ محکمہ گیس کو غیر قانونی استعمال کا علم کب ہوا اور اگر 17 لاکھ روپے کی گیس استعمال ہوئی تو اس کا ذمہ دار کون ہے؟

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صارف نے گھریلو گیس کنکشن کو تجارتی مقصد کے لیے استعمال کیا۔ محکمے کی جانب سے میٹر کی ریڈنگ کے بعد 17 لاکھ روپے کا بل جاری کیا گیا۔

جسٹس حسن رضوی نے سوال کیا کہ کیا صارف وہاں سی این جی اسٹیشن، تندور یا ہوٹل چلا رہا تھا؟ وکیل نے جواب دیا کہ گھریلو کنکشن کی گیس اسپتال کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔

جسٹس حسن رضوی نے مبینہ استعمال کے حوالے سے شواہد طلب کرتے ہوئے کہا کہ چھاپے کے دوران کیا ثبوت حاصل کیے گئے؟ انہوں نے ریمارکس دیے کہ پولیس تو بدنام ہے، محکمہ گیس میں بھی بڑے تماشے ہیں۔

جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ گیس کی چوری یا غلط استعمال ایک سنگین مسئلہ ہے اور اتنے بڑے ادارے کو ایسے معاملات سنجیدگی سے لینے چاہییں۔

محکمہ گیس کے وکیل نے متعلقہ دستاویزات جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ پشاور کے صارف عرفان علی کو محکمہ گیس نے 17 لاکھ روپے کا بل جاری کیا تھا۔ صارف نے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا، جہاں سے اسے ریلیف ملا۔ محکمہ گیس نے اس فیصلے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔ کیس کا حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *