Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لورالائی: پولیس کی کارروائی، 600 کلوگرام اومان بوٹی برآمد، دو ملزمان گرفتارغلط چالان پر ٹریفک افسران کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈی ایس پی سجاد آغاکوئٹہ: ویٹرنری ریسرچ سینٹر کی نئی عمارت مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، میر فیصل خان جمالیگنداخہ میں پینے کے پانی، بجلی، تعلیم اور صحت کے مسائل پر کھلی کچہری، ڈپٹی کمشنر رمضان پلال کا فوری حل کا حکمزندگی کے دائرے کا سبقکوئٹہ میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقگوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا انڈس ہسپتال کا دورہ، تنخواہوں سے محروم گارڈز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانیزرعی انکم ٹیکس اور سرکاری واجبات کی وصولی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنرلورالائیروہڑی میونسپل کمیٹی میں مبینہ بدعنوانیوں کے باعث نکاسیٔ آب کا نظام متاثر، گندا پانی سڑکوں پر جمع ہونے لگاکوئٹہ: پشتون آباد میں رہائشی گھر میں آتشزدگی، کوئی نقصان نہیں ہوالورالائی: پولیس کی کارروائی، 600 کلوگرام اومان بوٹی برآمد، دو ملزمان گرفتارغلط چالان پر ٹریفک افسران کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈی ایس پی سجاد آغاکوئٹہ: ویٹرنری ریسرچ سینٹر کی نئی عمارت مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، میر فیصل خان جمالیگنداخہ میں پینے کے پانی، بجلی، تعلیم اور صحت کے مسائل پر کھلی کچہری، ڈپٹی کمشنر رمضان پلال کا فوری حل کا حکمزندگی کے دائرے کا سبقکوئٹہ میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقگوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا انڈس ہسپتال کا دورہ، تنخواہوں سے محروم گارڈز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانیزرعی انکم ٹیکس اور سرکاری واجبات کی وصولی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنرلورالائیروہڑی میونسپل کمیٹی میں مبینہ بدعنوانیوں کے باعث نکاسیٔ آب کا نظام متاثر، گندا پانی سڑکوں پر جمع ہونے لگاکوئٹہ: پشتون آباد میں رہائشی گھر میں آتشزدگی، کوئی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ () جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق کی زیر صدارت ضلعی دفتر میں منعقد ہوا جس میں ضلعی سماجی کمیٹیوں کی کارکردگی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی مجلس عمومی کے گزشتہ اجلاس میں پیش کردہ اراکین کی آراء و تجاویز شہری مسائل اور دیگر اہم جماعتی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا جبکہ جماعت کی فعالیت میں مزید بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں بالخصوص ہزارگنجی، قمبرانی روڈ، سریاب، بائی پاس اور دیگر مقامات پر چوری ڈکیتی اور قتل و غارت گری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امن و امان کی بگڑتی صورت حال کی مذمت کی گئی۔ شرکاء نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت اور انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے لہٰذا جرائم کی روک تھام ملزمان کی گرفتاری اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشیداحمد، مفتی محمد روزی خان، مولانا محب اللہ، حاجی بشیراحمد کاکڑ، مولانا محمد ایوب، مولانا سعیداحمد، مولانا محمد سلیمان، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، حافظ شبیراحمد مدنی، حافظ مسعوداحمد، حاجی قاسم خان خلجی، حاجی ولی محمد بڑیچ، حاجی صالح محمد، حافظ دوست محمد مینگل، عبدالصمد حقیار، مولانا شعیب جدون، مفتی نیک محمد، حاجی محمد شاہ لالا، شاہ زاہد مشوانی، مفتی ابوبکر، مولانا علی جان، مولانا سید سعداللہ آغا، مولانا نقیب اللہ ملاخیل، مولانا جمال الدین حقانی، مفتی رشیداحمد حقانی، حاجی عطاء محمد شمشوزئی، حافظ حبیب الرحمن اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال اس قدر ابتر ہوچکی ہے کہ صبح ناشتے کےلیے نکلنے والے بچے اور بزرگ بھی لٹیروں سے محفوظ نہیں روزگار کے لیے گھروں سے نکلنے والے شہری بھی آئے روز لوٹ مار کا نشانہ بن رہے ہیں۔ موٹر سائیکل چھیننے موبائل فون اور نقدی لوٹنے کے دوران شہریوں کا قتل معمول بنتا جا رہا ہے جو حکومتی و انتظامی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل اور جماعتی کارکنوں کی مشکلات کا ازالہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس مقصد کے لیے ضلعی سماجی کمیٹیاں اپنی ذمہ داریاں بہتر اور منظم انداز میں ادا کریں گی اور عوامی مشکلات کے حل کے لیے شب و روز جدوجہد جاری رکھیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیت علماء اسلام جماعتی سطح پر عوام اور کارکنوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن عملی اقدام کرے گی اور انہیں کسی صورت مایوس نہیں ہونے دے گی۔ اجلاس میں ہزارگنجی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت اور جواں سال محمد طاہر کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے شہید کی درجاتِ بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *