Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہریسرکاری معلومات عوام سے چھپانے کے بجائے ازخود فراہم کی جائیں، عمران خانلورالائی: پولیس کی کارروائی، 600 کلوگرام اومان بوٹی برآمد، دو ملزمان گرفتارغلط چالان پر ٹریفک افسران کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈی ایس پی سجاد آغاکوئٹہ: ویٹرنری ریسرچ سینٹر کی نئی عمارت مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، میر فیصل خان جمالیدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہریسرکاری معلومات عوام سے چھپانے کے بجائے ازخود فراہم کی جائیں، عمران خانلورالائی: پولیس کی کارروائی، 600 کلوگرام اومان بوٹی برآمد، دو ملزمان گرفتارغلط چالان پر ٹریفک افسران کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈی ایس پی سجاد آغاکوئٹہ: ویٹرنری ریسرچ سینٹر کی نئی عمارت مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، میر فیصل خان جمالی

گنداخہ میں پینے کے پانی، بجلی، تعلیم اور صحت کے مسائل پر کھلی کچہری، ڈپٹی کمشنر رمضان پلال کا فوری حل کا حکم

گنداخہ (نورحسن جمالی)ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد رمضان پلال کی زیرِ صدارت گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گنداخہ میں عوامی مسائل اور شکایات کے براہِ راست اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل کی مؤثرنشاندہی، متعلقہ محکموں کے مابین ہم آہنگی اور عوام کو درپیش مشکلات کے پائیدار حل کو یقینی بنانا تھا کھلی کچہری میں ضلع کے تمام اہم محکموں کے سربراہان نے شرکت کی جن میں اسسٹنٹ کمشنر میڈم ماریہ شمعون چیرمین میونسپل کمیٹی گنداخہ ڈاکٹر جاوید اختر جمالی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد اسماعیل لاشاری،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسیم احمد رند ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی، ڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی ایس ایچ او گنداخہ نواب علی جمالی ،ایریگیشن، پی ایچ ای، بی اینڈ آر زراعت، سمیت دیگر متعلقہ افسران شامل تھے اس موقع پر علاقے کے معززین عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل زبانی و تحریری طور پر انتظامیہ کے سامنے پیش کیےکھلی کچہری کے دوران عوام کی جانب سے جن اہم مسائل کی نشاندہی کی گئی ان میں امن و امان کی صورتحال، پینے کے صاف پانی کی شدید قلت، فصلوں کی کاشت کے لیے محکمہ ایریگیشن کی جانب سے پانی کی ٹیل تک عدم دستیابی، کیرتھرکینالو سیم شاخ کی پشتوں کی بھرائی تاکہ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے بچا جا سکے ،سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی، سندھ اور ضلع جھل مگسی اور سندھ کے بارڈر پر پولیس گشت اور چیک پوسٹ قائم کرنے کی ضرورت، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ واٹر کورسز کے سائز میں درستگی ذیلی شاخوں کی بھل صفائی، ہسپتالوں اور بی ایچ یوز میں ادویات کی دستیابی، سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی فراہمی، سڑکوں اور پلوں کی تعمیر جیسے اہم عوامی مسائل شامل تھے ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد رمضان پلال نے کھلی کچہری میں ایکسین روڈز و بلڈنگز کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا اور تمام ضلعی افسران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانب سے پیش کیے گئے تمام مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ کھلی کچہری میں آج پیش کیے گئے مسائل دوبارہ سامنے نہ آئیں اور کہا کہ آنے والے ڈی سی سی کے اجلاس میں ان مسائل کے حل کے متعلق پروگریس رپورٹس پیش کریں انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت تمام افسران کی اولین ذمہ داری ہے اور سرکاری افسران کو چاہیے کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں سنجیدگی، دیانت داری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ خود اور تمام ضلعی سربراہان عوام کی مشکلات میں کمی لانے اور ان کے مسائل کے مؤثر و بروقت تدارک کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں گے کھلی کچہری میں لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران ڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی ڈی ایچ او صحت ڈاکٹر امیر علی جمالی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسیم احمد رند تحصیلدار گنداخہ عبدالمنان شیخ نائب تحصیلدار میراں بخش عباسی اسلامک ریلیف کے گلزار احمد جمالی پٹواری عبد الحفیظ نون گل بیگ ابڑو سمیت مخلتف علاقائی معززین میں معروف سیاسی و سماجی رہنما سید بھورل شاہ میر حاجی عبدالحمید خان جمالی ڈاکٹر قدرت اللّٰہ جمالی چیرمین یونین کونسل کڑیا فیری میر حسن جمالی چیرمین یونین کونسل موندر کوٹ میر عابد خان جمالی سونا خان پلال میر سمیع اللہ خان جمالی گنداخہ پریس کلب کے صدر سلیم گوپانگ ، جنرل سیکرٹری نور حسن جمالی ، صحافی رجب علی جمالی عبدالجبار مگسی ودیگر عوام و معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *