Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہریایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہری

قصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگی

قصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو سالانہ عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی پروقار تقریب منعقد ہوگی

ملکی و غیر ملکی قراء کرام اور مشائخِ عظام کی شرکت متوقع، تقریب حضرت مولانا محمد مغیرہ قمر اور مولانا حافظ محمد اسامہ کی زیرِ سرپرستی ہوگی

مظفرگڑھ (رپورٹ رانا رضوان احمد)

جامعہ عربیہ حنفیہ کنز العلوم قصبہ گجرات کے زیرِ اہتمام سالانہ عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی پروقار تقریب 29 اکتوبر بروز جمعرات منعقد ہوگی، جس میں ملکی و غیر ملکی قراء کرام، مشائخِ عظام اور علمائے کرام شرکت کریں گے۔ تقریب حضرت مولانا محمد مغیرہ قمر صاحب اور مولانا حافظ محمد اسامہ صاحب کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوگی۔

تقریب کے دوران قرآنِ کریم کی تلاوت، حمد و نعت کی سعادت حاصل کی جائے گی، جبکہ جامعہ سے فارغ التحصیل طلبہ کی دستار بندی بھی کی جائے گی۔ اس موقع پر علمائے کرام اپنے خطابات میں دینی تعلیم کی اہمیت، فروغِ علومِ اسلامیہ، تحفظِ ختمِ نبوت ﷺ، اصلاحِ معاشرہ اور نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت کے حوالے سے اظہارِ خیال کریں گے۔

جامعہ عربیہ حنفیہ کنز العلوم کی انتظامیہ کے مطابق سالانہ عالمی محفل کے انعقاد کا مقصد قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنا، دینی علوم کا فروغ، اسلامی اقدار کا تحفظ اور علمائے کرام کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو مضبوط بنانا ہے۔ دستار بندی کی تقریب فارغ التحصیل طلبہ کی دینی تعلیم کی تکمیل اور ان کی علمی و دینی خدمات کے آغاز کی علامت بھی ہوگی۔

انتظامیہ نے اہلِ علاقہ، علمائے کرام، دینی حلقوں اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت دینی اجتماع میں بھرپور شرکت کرکے محفل کی رونق بڑھائیں اور دینی تعلیمات کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *