Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہریایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہری

ہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز

بدلتا خیبر پختونخوا مہم کے تحت ہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ سفارش اور دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا
اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ہری پور رقیہ نواز

حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں خوراک تیار کرنے والی فیکٹریوں کی سخت چیکنگ، دودھ، گوشت، قیمہ، مچھلی اور دیگر اشیائے خورونوش کی نگرانی مزید سخت کرنے کا اعلان فوڈ سیفٹی ٹیمیں 24 گھنٹے متحرک رہیں گی۔

ہری پور (شاکرخان سے ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ہری پور رقیہ نواز نے “بدلتا خیبر پختونخوا مہم ” کے تحت اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور ڈائریکٹر جنرل حلال فوڈ اتھارٹی کی ہدایات کی روشنی میں ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کیا جا رہا ہے عوام کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ کارروائیوں کے دوران کسی کی سفارش یا دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رقیہ نواز نے واضح کیا کہ شہریوں کو معیاری، محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے اس مقصد کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو فیلڈ میں متحرک رکھا جائے گا اور خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے بازاروں، کاروباری مراکز اور خوراک تیار کرنے والے یونٹس کی کڑی نگرانی کی جائے گی
انہوں نے کہا کہ بدلتا خیبر پختونخوا مہم کے تحت حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں خوراک تیار کرنے والی فیکٹریوں کی خصوصی چیکنگ کی جائے گی اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دودھ، گوشت، قیمہ، مچھلی اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیائے خورونوش کے معیار کو جانچنے کے لیے بھی نگرانی کا مؤثر نظام اپنایا جائے گا
رقیہ نواز کے مطابق ملاوٹ اور غیر معیاری خوراک کی روک تھام کے لیے صبح و شام چیکنگ اور ناکہ بندی کی جائے گی جبکہ فوڈ سیفٹی ٹیمیں 24 گھنٹے فیلڈ میں متحرک رہیں گی مضرِ صحت اشیائے خورونوش فروخت کرنے اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کاروباری طبقے کے ساتھ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تعاون کیا جائے گا، تاہم عوام کی صحت سے کھیلنے والے ملاوٹ مافیا کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ کسی بھی بااثر شخصیت کی سفارش یا کسی قسم کے دباؤ کو کارروائیوں میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔
ییاسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ ملاوٹ مافیا کی نشاندہی اور عوام میں شعور اجاگر کرنے یکے لیے ادارے کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی اپنی کارروائیوں کے حوالے سے میڈیا کو باقاعدگی سے آگاہ رکھے گی تاکہ عوام کو خوراک کے معیار سے متعلق اقدامات اور نتائج سے باخبر رکھا جا سکے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جائے گا اور شہریوں کو محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب قانونی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *