Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لورالائی: پولیس کی کارروائی، 600 کلوگرام اومان بوٹی برآمد، دو ملزمان گرفتارغلط چالان پر ٹریفک افسران کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈی ایس پی سجاد آغاکوئٹہ: ویٹرنری ریسرچ سینٹر کی نئی عمارت مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، میر فیصل خان جمالیگنداخہ میں پینے کے پانی، بجلی، تعلیم اور صحت کے مسائل پر کھلی کچہری، ڈپٹی کمشنر رمضان پلال کا فوری حل کا حکمزندگی کے دائرے کا سبقکوئٹہ میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقگوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا انڈس ہسپتال کا دورہ، تنخواہوں سے محروم گارڈز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانیزرعی انکم ٹیکس اور سرکاری واجبات کی وصولی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنرلورالائیروہڑی میونسپل کمیٹی میں مبینہ بدعنوانیوں کے باعث نکاسیٔ آب کا نظام متاثر، گندا پانی سڑکوں پر جمع ہونے لگاکوئٹہ: پشتون آباد میں رہائشی گھر میں آتشزدگی، کوئی نقصان نہیں ہوالورالائی: پولیس کی کارروائی، 600 کلوگرام اومان بوٹی برآمد، دو ملزمان گرفتارغلط چالان پر ٹریفک افسران کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈی ایس پی سجاد آغاکوئٹہ: ویٹرنری ریسرچ سینٹر کی نئی عمارت مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، میر فیصل خان جمالیگنداخہ میں پینے کے پانی، بجلی، تعلیم اور صحت کے مسائل پر کھلی کچہری، ڈپٹی کمشنر رمضان پلال کا فوری حل کا حکمزندگی کے دائرے کا سبقکوئٹہ میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقگوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا انڈس ہسپتال کا دورہ، تنخواہوں سے محروم گارڈز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانیزرعی انکم ٹیکس اور سرکاری واجبات کی وصولی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنرلورالائیروہڑی میونسپل کمیٹی میں مبینہ بدعنوانیوں کے باعث نکاسیٔ آب کا نظام متاثر، گندا پانی سڑکوں پر جمع ہونے لگاکوئٹہ: پشتون آباد میں رہائشی گھر میں آتشزدگی، کوئی نقصان نہیں ہوا

روہڑی بائی پاس پر ایل پی جی باؤزر میں خوفناک دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

روہڑی بائی پاس پر ایل پی جی باؤزر میں خوفناک دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی
دھماکے سے ٹرک، پانچ ٹرالر اور دیگر گاڑیاں متاثر، باؤزر مکمل طور پر جل کر تباہ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا

سکھر (رپورٹ اسلم سومرو) روہڑی بائی پاس پر الخادم پیٹرول پمپ کے قریب ایل پی جی سے بھرے باؤزر میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے باعث قریب موجود ٹرک، پانچ ٹرالر اور دیگر گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں، جبکہ ایل پی جی باؤزر مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق روہڑی موٹروے انٹرچینج کے قریب ایل پی جی سے بھرے باؤزر اور کنٹینر کے درمیان تصادم کے بعد باؤزر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ آگ نے قریبی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور جائے وقوعہ پر آگ کے بلند شعلے اٹھنے لگے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، موٹروے پولیس، ریسکیو 1122 اور ایدھی کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو روہڑی تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے چار زخمیوں کی تشویش ناک حالت کے پیش نظر انہیں سول اسپتال سکھر منتقل کردیا گیا۔زخمیوں کی شناخت فدا حسین سکنہ کوٹ سبزل، عمر حیات سکنہ رحیم یار خان، محمد شاہد اور کامران ولد انور علی سکنہ فیصل آباد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کا تعلق ٹرک کے عملے سے ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں ایل پی جی باؤزر، ٹرک، متعدد ٹرالر اور دیگر گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ کئی گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔ پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *