Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بازار میں تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن سے ٹریفک کی روانی بہتر اور عوام کو سہولت میسر آئی ہے، سردار محمد آصف خان سرگڑھسیاسی اختلاف کا جواب کردار کشی سے دینا دلیل کی کمزوری اور سیاسی دیوالیہ پن ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقخضدار کی مجموعی ترقی، تعلیم اور کھیلوں کے فروغ کو ترجیحات میں شامل رکھیں گے،میر یونس عزیز زہریعوامی مسائل کا فوری حل اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے ، ڈی ایس پی قائدآباد مقصود لغاریطلبہ کی کردار سازی اور تعلیمی اداروں میں مثبت اقدار کی ترویج سے بدعنوانی سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے ، ڈائریکٹر نیب بلوچستان محمد سلیم احمدبلوچستان کے نوجوانوں اور خواتین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر فراہم کرنا پائیدار معاشی ترقی کی بنیاد ہے ،ربابہ خان بلیدیبلوچستان ریونیو اتھارٹی صوبے کی آمدن کا اہم ذریعہ ہے ، شعیب نوشیروانیکھیل اور تخلیقی سرگرمیاں معیاری تعلیم و تربیت کا لازمی حصہ ہیں ، گورنر بلوچستانانتظامیہ عوامی خدمت اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے پرعزم ہے ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینیکوئٹہ میں خسرے کے کیسز کے تناظر میں حفاظتی ٹیکوں کی کوریج بڑھانا ناگزیر ہے،کمشنر کوئٹہ ڈویشن ذیشان لاشاریبازار میں تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن سے ٹریفک کی روانی بہتر اور عوام کو سہولت میسر آئی ہے، سردار محمد آصف خان سرگڑھسیاسی اختلاف کا جواب کردار کشی سے دینا دلیل کی کمزوری اور سیاسی دیوالیہ پن ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقخضدار کی مجموعی ترقی، تعلیم اور کھیلوں کے فروغ کو ترجیحات میں شامل رکھیں گے،میر یونس عزیز زہریعوامی مسائل کا فوری حل اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے ، ڈی ایس پی قائدآباد مقصود لغاریطلبہ کی کردار سازی اور تعلیمی اداروں میں مثبت اقدار کی ترویج سے بدعنوانی سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے ، ڈائریکٹر نیب بلوچستان محمد سلیم احمدبلوچستان کے نوجوانوں اور خواتین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر فراہم کرنا پائیدار معاشی ترقی کی بنیاد ہے ،ربابہ خان بلیدیبلوچستان ریونیو اتھارٹی صوبے کی آمدن کا اہم ذریعہ ہے ، شعیب نوشیروانیکھیل اور تخلیقی سرگرمیاں معیاری تعلیم و تربیت کا لازمی حصہ ہیں ، گورنر بلوچستانانتظامیہ عوامی خدمت اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے پرعزم ہے ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینیکوئٹہ میں خسرے کے کیسز کے تناظر میں حفاظتی ٹیکوں کی کوریج بڑھانا ناگزیر ہے،کمشنر کوئٹہ ڈویشن ذیشان لاشاری

پختونخوا؛ پی ٹی آئی دور اقتدار میں معدنیات کے شعبے میں تاریخ کی بدترین کرپشن بے نقاب

پشاور: خیبر پختونخوا میں معدنیات کے شعبے سے متعلق سرکاری آڈٹ رپورٹ میں مالی بے ضابطگیوں اور مبینہ کرپشن کے بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی خزانے کو ایک سال کے دوران 16 ارب 94 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچنے کی نشاندہی کی گئی ہے، جبکہ آڈیٹر جنرل نے ذمہ داران کے خلاف انکوائری کی سفارش کی ہے۔

رپورٹ میں غیر قانونی کان کنی، ٹھیکے داروں سے واجبات کی عدم وصولی، رائلٹی اور ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی سمیت متعدد مالی معاملات پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ آڈٹ کے مطابق 2022 اور 2023 کے دوران غیر قانونی کان کنی سے 8 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی، جبکہ نادہندہ ٹھیکے داروں سے 4 ارب 31 کروڑ روپے کے واجبات وصول نہیں کیے گئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر قانونی کان کنی کی روک تھام میں ناکامی، شاہراہوں اور اسمال ڈیمز کے لیے ریت اور بجری کے غیر قانونی اخراج، معدنیات پر ایکسائز ڈیوٹی کی عدم وصولی اور مختلف معدنی کانوں کے واجبات معاف کیے جانے سے بھی قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق پشاور میں محکمہ معدنیات کی زمین مقررہ نرخوں کے بجائے کم قیمت پر لیز پر دینے، مختلف اضلاع میں اسمال ڈیمز کے واجبات وصول نہ کرنے اور مردان میں رائلٹی کی رقم کی عدم وصولی کے معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔

آڈیٹر جنرل نے ذمہ داران کے خلاف انکوائری کی سفارش کی ہے۔ تاہم رپورٹ میں سامنے آنے والے اعتراضات اور الزامات کی حتمی قانونی حیثیت کا تعین متعلقہ تحقیقات اور شواہد کی بنیاد پر ہوگا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *