Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رندسرکاری نرخوں سے زائد آٹا بیچنے والے 8 بڑے ڈیلرز گرفتار، جیل منتقلوزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذبلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رندسرکاری نرخوں سے زائد آٹا بیچنے والے 8 بڑے ڈیلرز گرفتار، جیل منتقلوزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذ

بلوچستان کے نوجوانوں اور خواتین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر فراہم کرنا پائیدار معاشی ترقی کی بنیاد ہے ،ربابہ خان بلیدی

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے ڈائریکٹر جنرل بی ایس سی اے ڈاکٹر حفیظ احمد جمالی، ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کوئٹہ ڈاکٹر سید علی رضا شاہ اور ڈائریکٹر جنرل نیوٹیک بلوچستان ڈاکٹر حسین بخش مگسی نے ملاقات کی۔ملاقات میں ضلع نصیرآباد کے نوجوانوں اور خواتین کے لیے پیشہ ورانہ ترقی، جدید فنی تعلیم، تکنیکی تربیت اور روزگار سے منسلک مہارتوں کے فروغ کے حوالے سے مختلف اقدامات اور مجوزہ تربیتی پروگراموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں بالخصوص خواتین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر فراہم کرنا پائیدار معاشی ترقی کی بنیادی ضرورت ہے۔ نصیرآباد میں ایسے تربیتی پروگرام متعارف کرانے کی ضرورت ہے جو مقامی ضروریات، دستیاب وسائل اور روزگار کی منڈی کے تقاضوں سے مطابقت رکھتے ہوں۔انہوں نے کہا کہ محض روایتی تعلیم پر انحصار کرنے کے بجائے نوجوان نسل کو عملی مہارتوں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، کاروباری صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے تاکہ وہ ملازمت کے حصول کے ساتھ اپنے کاروبار شروع کرنے کے بھی قابل بن سکیں۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ نصیرآباد کی خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، تاہم ان صلاحیتوں کو معاشی مواقع میں تبدیل کرنے کے لیے مو¿ثر تربیتی سہولیات، ادارہ جاتی تعاون اور مارکیٹ سے منسلک ہنرمندی کے پروگرام ناگزیر ہیں۔ خواتین کی معاشی خودمختاری نہ صرف ان کے خاندانوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بناتی ہے بلکہ مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔مشیر ترقی نسواں بلوچستان نے اس امر پر زور دیا کہ متعلقہ اداروں کے مابین مربوط اشتراکِ عمل کے ذریعے ایسے قابلِ عمل تربیتی منصوبے تشکیل دیے جائیں جن کے نتائج براہِ راست نوجوانوں اور خواتین کی زندگیوں میں بہتری کی صورت میں سامنے آئیں۔انہوں نے کہا کہ ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر علاقے تک پہنچنے چاہئیں اور نصیرآباد جیسے اضلاع میں انسانی وسائل کی ترقی پر سرمایہ کاری مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے۔ محکمہ ترقی نسواں خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں معاشی سرگرمیوں میں مو¿ثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کو اہمیت دیتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *