Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رندسرکاری نرخوں سے زائد آٹا بیچنے والے 8 بڑے ڈیلرز گرفتار، جیل منتقلوزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذبلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رندسرکاری نرخوں سے زائد آٹا بیچنے والے 8 بڑے ڈیلرز گرفتار، جیل منتقلوزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذ

خضدار کی مجموعی ترقی، تعلیم اور کھیلوں کے فروغ کو ترجیحات میں شامل رکھیں گے،میر یونس عزیز زہری

قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی و ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری سے گزشتہ روز خضدار میں ان کی رہائش گاہ پر خضدار کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی و قبائلی شخصیات، جماعتی احباب، کاروباری حضرات، مختلف علاقوں سے آئے ہوے عام عوام، اساتذہ کرام، اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماں اور عوام کی بڑی تعداد نے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری سے انکے رہائشگاہ پر خضدار و گردونواح کے کثیر تعداد میں عوام نے وفود کی صورت میں ملاقات کی۔ملاقاتوں میں خضدار کے مختلف حل طلب مسائل، کھیلوں کے فروغ، تعلیمی ترقی، شہر کے بنیادی مسائل اور دیگر اہم عوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملاقات کرنے والوں نے اپنے اپنے، تجاویز اور تحفظات ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری کے سامنے پیش کی، جنکو انہوں نے توجہ سے سنا۔ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری نے عوامی مسائل کے حل، تعلیمی ترقی، نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور خضدار کی مجموعی ترقی کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت اور لوگوں کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اور اس دوران ملاقات کرنے والوں کے مسائل میر صاحب نے سن کر ان کو فوری حل کرنے کی حکم صادر فرمایا اور دیگر مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر میر صاحب کا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل کے مطابق عوامی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کے لیے کوشش جاری رکھی جائے گی، ملاقات کے لیے آنے والے شخصیات اور عوام نے میر جھالاوان میر یونس عزیز زہری سے خوشگوار ماحول میں گفتگو کی اور اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے امیدوں کا اظہار کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *