Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں محنت کش طبقہ شدید مسائل کا شکار ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں ، سکینہ عبداللہ خان سے چوہدری سالک حسین کی ملاقاتضلع بھر میں بند اسکولوں کو فوری طور پر فعال بنا کر تدریسی سرگرمیاں بحال کی جائیں ، محمد حسیب شجاعگیس کی عدم دستیابی سے عوام عذاب میں مبتلا ہیں،سید صادق آغافیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام سرمایہ کار کانفرنس کا انعقادکیس لاہور کے زیرِ اہتمام پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور انسانی سلامتی کے چیلنجز پر سیمینار کا انعقاد کیا گیابلوچستان میں ٹرانسپورٹ شعبہ وینٹی لیٹر پر ہے، ایکشن کمیٹیایل پی جی مافیا نے بدترین لوٹ مار شروع کردی ہے، سید امان شاہنوڈیرو کے سیاسی و سماجی رہنماء سب انسپکٹر کراچی کے اسپتال میں انتقال کر گئےراشدی فارم نوڈیرو میں آرگینک کچن گارڈننگ مہم کے تحت سردیوں کی سبزیاں لگانے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیاعوامی خدمت کی روایت اور ترقی کا عزم: چیئرمین میونسپل کمیٹی شکارپور فیاض محمود شیخ اور “شیخ ہاؤس” کا تاریخی کرداربلوچستان میں محنت کش طبقہ شدید مسائل کا شکار ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں ، سکینہ عبداللہ خان سے چوہدری سالک حسین کی ملاقاتضلع بھر میں بند اسکولوں کو فوری طور پر فعال بنا کر تدریسی سرگرمیاں بحال کی جائیں ، محمد حسیب شجاعگیس کی عدم دستیابی سے عوام عذاب میں مبتلا ہیں،سید صادق آغافیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام سرمایہ کار کانفرنس کا انعقادکیس لاہور کے زیرِ اہتمام پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور انسانی سلامتی کے چیلنجز پر سیمینار کا انعقاد کیا گیابلوچستان میں ٹرانسپورٹ شعبہ وینٹی لیٹر پر ہے، ایکشن کمیٹیایل پی جی مافیا نے بدترین لوٹ مار شروع کردی ہے، سید امان شاہنوڈیرو کے سیاسی و سماجی رہنماء سب انسپکٹر کراچی کے اسپتال میں انتقال کر گئےراشدی فارم نوڈیرو میں آرگینک کچن گارڈننگ مہم کے تحت سردیوں کی سبزیاں لگانے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیاعوامی خدمت کی روایت اور ترقی کا عزم: چیئرمین میونسپل کمیٹی شکارپور فیاض محمود شیخ اور “شیخ ہاؤس” کا تاریخی کردار

عوامی مسائل کا فوری حل اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے ، ڈی ایس پی قائدآباد مقصود لغاری

ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشنز ضیا مندوخیل کی ہدایات کی روشنی میں عوامی مسائل کے حل، شہریوں اور پولیس کے درمیان رابطوں کو مزید مثر بنانے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے تھانہ پشتون آباد کوئٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔کھلی کچہری میں ڈی ایس پی قائدآباد مقصود لغاری ، ایس ایچ او پشتون آباد فضل الرحمن خلجی سمیت پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنے جائز مسائل، شکایات اور علاقے سے متعلق امور سے پولیس افسران کو آگاہ کیا۔ پولیس افسران نے شہریوں کی شکایات توجہ سے سنیں اور متعلقہ مسائل کے حل کے لیے فوری ضروری احکامات جاری کیے۔ ڈی ایس پی قائدآباد مقصود لغاری نے تھانہ پشتون آباد میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا فوری حل اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو ان کے جائز مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔اس موقع پر ایس ایچ او پشتون آباد فضل الرحمن خلجی نے کہا کہ پولیس کی اولین ترجیح علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اور عوام کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنا، شہریوں کو اپنی شکایات براہ راست متعلقہ افسران تک پہنچانے کا موقع فراہم کرنا اور عوامی اعتماد کو مزید مستحکم بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے تعاون کے بغیر امن و امان کے قیام کے مقاصد مکمل طور پر حاصل نہیں کر سکتی، اس لیے شہریوں اور پولیس کے درمیان باہمی اعتماد، تعاون اور رابطے کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پولیس افسران عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں اور شہریوں کی جائز شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ایس ایچ او پشتون آباد فضل الرحمن خلجی نے کھلی کچہری میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں اور شیشہ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ایک شیشہ فروش کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ علاقے میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے مکان مالکان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے کرایہ داروں کی پولیس ویریفکیشن مکمل کروا کر متعلقہ فارم تھانے میں جمع کرائیں۔ اس سلسلے میں غفلت یا کوتاہی برتنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایس ایچ او فضل الرحمن خلجی نے مزید کہا کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے، جبکہ عوام کے تعاون سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مثر کارروائیوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *