Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسعکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع

الحمرا آرٹس کونسل میں عاصمہ بٹ اور ٹیم کی شاندار تھیٹر پرفارمنس، شائقین کے دل جیت لیے

اسلام آباد (نزاکت علی چوہان سے) معروف فنکارہ، چیئرپرسن ڈولفن کمیونیکیشن کلچر ونگ و نیشنل پیس کونسل، عاصمہ بٹ اور ان کی پوری ٹیم نے الحمرا آرٹس کونسل میں ایک یادگار اور شاندار تھیٹر پرفارمنس پیش کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔تفصیلات کے مطابق یہ تھیٹر شو تاریخ، علم، تفریح اور بامقصد سبق آموز پیغام کا بہترین امتزاج تھا جسے حاضرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ پرفارمنس کے دوران ہر فنکار نے اپنی جاندار اداکاری سے کردار میں حقیقت کا رنگ بھر دیا جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی مرکزی چیئرمین نیشنل پیس کونسل و انٹرنیشنل اوورسیز اکنامک کوریڈور (IOEC) چوہدری غلام مصطفیٰ تھے۔ انہوں نے اس موقع پر فنون و ثقافت کے فروغ کے لیے عاصمہ بٹ کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اور ان کی پوری ٹیم کو تعریفی شیلڈز پیش کیں۔ اس موقع پر چیئرمین مائنورٹی ونگ سلیم سوریہ اور ان کی پوری ٹیم نے بھی خصوصی شرکت کی اور فنکاروں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ان کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیے اور بین المذاہب ہم آہنگی و ثقافتی یکجہتی کا خوبصورت پیغام دیا۔ اپنے خطاب میں چیئرمین چوہدری غلام مصطفیٰ نے کہا کہ یہ شو اس بات کی روشن مثال ہے کہ تھیٹر کس طرح تاریخ، علم اور تفریح کو یکجا کر کے نوجوان نسل کو قیمتی اسباق دیتا ہے۔ NPCP اور IOEC کی جانب سے اس شاندار کارکردگی پر شیلڈ پیش کرنا میرے لیے باعثِ فخر اور اعزاز ہے۔آخر میں انہوں نے عاصمہ بٹ اور ان کی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *