Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسعکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع

حکومت اور اپوزیشن کی رسہ کشی ملک کے مفاد میں نہیں، سید امان شاہ

کوئٹہ (پ ر) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سید امان شاہ نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری رسہ کشی اور سیاسی محاذ آرائی کو ملک کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت سیاسی، معاشی اور امن و امان سمیت متعدد سنگین مسائل سے دوچار ہے، ایسے حالات میں سیاسی قوتوں کا باہمی کشمکش میں الجھنا ملکی مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو اپنی اپنی سیاسی پوزیشن سے بالاتر ہوکر ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا۔ سیاسی اختلاف جمہوری نظام کا حصہ ہے، تاہم اختلافات کو ذاتی انا، ضد اور محاذ آرائی کی شکل دینا ملک کو مزید بحرانوں کی طرف لے جا سکتا ہے۔ سید امان شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی قوتوں کے درمیان مذاکرات اور افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تمام معاملات کو آئین، قانون اور جمہوری اصولوں کے مطابق مذاکرات کی میز پر حل کیا جائے تاکہ ملک میں سیاسی استحکام پیدا ہو اور حکومت اپنی توجہ عوام کو درپیش مہنگائی، بے روزگاری، معاشی مشکلات اور امن و امان کے مسائل کے حل پر مرکوز کرسکے۔انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں، انہیں سیاسی محاذ آرائی نہیں بلکہ روزگار، معاشی استحکام، امن اور بہتر مستقبل کی ضرورت ہے۔حکومت اور اپوزیشن کو عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے باہمی اختلافات کم اور قومی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *