Banner
Daily Sahafat Quetta
September 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں پہلی ادبی ورکشاپ اور عہدِ جون ایلیاء مشاعرہچادرِ حیا اتارنے کی عالمی سازش اور امت مسلمہانسانی وجود، الہیٰ انجینئرنگ کا نقطۂ کمالپاکستان میں دراندازی کرنیوالے خوارج میں 70 فیصد دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے: سکیورٹی ذرائعسعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلبآئی ایم ایف شرائط، پارلیمنٹ میں 174 ترامیم پیش کی جائیں گیبلوچستان میڈیا فورم امید کی کرن بن چکا ہے،گووندا راہیجہکوئٹہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، دو کمسن بچے جاں بحقکوئٹہ پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندیسمندری وسائل اور بلوچستان کے تجارتی راستےکوئٹہ میں پہلی ادبی ورکشاپ اور عہدِ جون ایلیاء مشاعرہچادرِ حیا اتارنے کی عالمی سازش اور امت مسلمہانسانی وجود، الہیٰ انجینئرنگ کا نقطۂ کمالپاکستان میں دراندازی کرنیوالے خوارج میں 70 فیصد دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے: سکیورٹی ذرائعسعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلبآئی ایم ایف شرائط، پارلیمنٹ میں 174 ترامیم پیش کی جائیں گیبلوچستان میڈیا فورم امید کی کرن بن چکا ہے،گووندا راہیجہکوئٹہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، دو کمسن بچے جاں بحقکوئٹہ پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندیسمندری وسائل اور بلوچستان کے تجارتی راستے

پاکستان میں دراندازی کرنیوالے خوارج میں 70 فیصد دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے: سکیورٹی ذرائع

اسلام آباد: سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں دراندازی کرنے والے فتنۃ الخوارج کے گروپس میں 70 فیصد تک دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، جبکہ پاکستان میں مارے گئے 260 افغان دہشتگردوں کی نام، پتے اور خاندانی تفصیلات کے ساتھ شناخت کی جاچکی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ تعداد میں غیر شناخت شدہ اور فعال دہشتگرد شامل نہیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک افغان دہشتگردوں کی اپنے آبائی علاقوں میں تدفین ہوئی اور بعض جنازوں میں طالبان حکام کی شرکت بھی ہوئی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ افغانستان سے پاکستان میں سرحد پار دہشتگردی کے لیے مختلف گروپس سرگرم ہیں اور افغانستان میں موجود سابق امریکی و نیٹو ساختہ اسلحہ بھی دہشتگردوں کے استعمال میں ہے۔ ان کے مطابق امریکی ساختہ رائفلیں، سنائپر رائفلیں اور نائٹ وژن آلات بھی دہشتگردوں کے پاس موجود ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید دعویٰ ہے کہ 2026 میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کے واقعات میں پاکستان میں 1,327 افراد جاں بحق اور 2,484 زخمی ہوئے۔ ذرائع نے اقوام متحدہ کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے افغانستان میں فتنۃ الخوارج کی افرادی قوت 6 ہزار سے 6 ہزار 500 کے درمیان ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں تربیتی مراکز قائم کر رکھے ہیں، جبکہ ان مراکز میں طالبان اہلکاروں کی مبینہ موجودگی کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس میں افغانستان میں القاعدہ، داعش اور دیگر عسکریت پسند گروہوں کی موجودگی کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کیے جائیں اور افغانستان سے پاکستان میں سرحد پار دراندازی کا سلسلہ روکا جائے۔ تاہم ذرائع کی جانب سے بیان کیے گئے بعض اعداد و شمار اور الزامات کی آزادانہ طور پر مکمل تصدیق اس رپورٹ میں نہیں کی گئی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *