Banner
Daily Sahafat Quetta
September 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں پہلی ادبی ورکشاپ اور عہدِ جون ایلیاء مشاعرہچادرِ حیا اتارنے کی عالمی سازش اور امت مسلمہانسانی وجود، الہیٰ انجینئرنگ کا نقطۂ کمالپاکستان میں دراندازی کرنیوالے خوارج میں 70 فیصد دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے: سکیورٹی ذرائعسعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلبآئی ایم ایف شرائط، پارلیمنٹ میں 174 ترامیم پیش کی جائیں گیبلوچستان میڈیا فورم امید کی کرن بن چکا ہے،گووندا راہیجہکوئٹہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، دو کمسن بچے جاں بحقکوئٹہ پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندیسمندری وسائل اور بلوچستان کے تجارتی راستےکوئٹہ میں پہلی ادبی ورکشاپ اور عہدِ جون ایلیاء مشاعرہچادرِ حیا اتارنے کی عالمی سازش اور امت مسلمہانسانی وجود، الہیٰ انجینئرنگ کا نقطۂ کمالپاکستان میں دراندازی کرنیوالے خوارج میں 70 فیصد دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے: سکیورٹی ذرائعسعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلبآئی ایم ایف شرائط، پارلیمنٹ میں 174 ترامیم پیش کی جائیں گیبلوچستان میڈیا فورم امید کی کرن بن چکا ہے،گووندا راہیجہکوئٹہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، دو کمسن بچے جاں بحقکوئٹہ پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندیسمندری وسائل اور بلوچستان کے تجارتی راستے

سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد: سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی مدد کے طریقہ کار پر غور کے لیے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں تینوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی معاونت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس سلسلے میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ اسحاق ڈار، شہزادہ فیصل بن فرحان اور حاقان فیدان نے نیویارک میں ملاقات کی، جس میں اعلیٰ فوجی حکام کے ہنگامی اجلاس کی تیاریوں سمیت مکہ دفاعی معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں معاہدے کے تحت جنرل سیکرٹریٹ، کمیٹیوں اور ورکنگ گروپس کے قیام اور معاہدے پر عملدرآمد شروع کرنے کی تیاریوں پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

تینوں وزرائے خارجہ نے مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب کی شہری اور اقتصادی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی اور سعودی عرب کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کی۔ وزرا نے سعودی مسلح افواج کی جانب سے ملک کے دفاع کیلئے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔

دوسری جانب ترک وزارت دفاع کے مطابق ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بایراکتاراوغلو سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں وہ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت چیف آف اسٹاف اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترک اسپیکر کے مطابق مکہ دفاعی معاہدے کو آئندہ ماہ منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی معاہدوں کے نفاذ کیلئے پارلیمانی منظوری درکار ہوتی ہے، جبکہ اس معاہدے کے تحت ہونے والے موجودہ اجلاس ابتدائی مرحلے کا حصہ ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *