Banner
Daily Sahafat Quetta
September 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں پہلی ادبی ورکشاپ اور عہدِ جون ایلیاء مشاعرہچادرِ حیا اتارنے کی عالمی سازش اور امت مسلمہانسانی وجود، الہیٰ انجینئرنگ کا نقطۂ کمالپاکستان میں دراندازی کرنیوالے خوارج میں 70 فیصد دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے: سکیورٹی ذرائعسعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلبآئی ایم ایف شرائط، پارلیمنٹ میں 174 ترامیم پیش کی جائیں گیبلوچستان میڈیا فورم امید کی کرن بن چکا ہے،گووندا راہیجہکوئٹہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، دو کمسن بچے جاں بحقکوئٹہ پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندیسمندری وسائل اور بلوچستان کے تجارتی راستےکوئٹہ میں پہلی ادبی ورکشاپ اور عہدِ جون ایلیاء مشاعرہچادرِ حیا اتارنے کی عالمی سازش اور امت مسلمہانسانی وجود، الہیٰ انجینئرنگ کا نقطۂ کمالپاکستان میں دراندازی کرنیوالے خوارج میں 70 فیصد دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے: سکیورٹی ذرائعسعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلبآئی ایم ایف شرائط، پارلیمنٹ میں 174 ترامیم پیش کی جائیں گیبلوچستان میڈیا فورم امید کی کرن بن چکا ہے،گووندا راہیجہکوئٹہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، دو کمسن بچے جاں بحقکوئٹہ پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندیسمندری وسائل اور بلوچستان کے تجارتی راستے

آئی ایم ایف شرائط، پارلیمنٹ میں 174 ترامیم پیش کی جائیں گی

اسلام آباد: آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد کے لیے حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں 174 قانونی ترامیم پیش کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے اجلاس میں سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے آئی ایم ایف پروگرام، آئندہ قسط اور دیگر معاشی امور پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں جاری پروگرام اور اس سے منسلک شرائط پر تفصیلی غور کیا گیا۔

سیکرٹری خزانہ نے کمیٹی کو بتایا کہ مجموعی طور پر 174 ترامیم ہیں جنہیں آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پارلیمنٹ سے منظور کرانا ہوگا۔ ان ترامیم میں ٹیکس، توانائی، نجکاری، خودمختار دولت فنڈ، چینی پالیسی، اسلامی بینکاری اور مالیاتی استحکام سے متعلق قوانین شامل ہیں۔

اجلاس میں ڈسکوز کی نجکاری اور پی آئی اے کے 75 فیصد حصص سے متعلق معاملات بھی زیرِ غور آئے، جبکہ کفایت شعاری، ٹیکس اور توانائی اصلاحات پر پارلیمانی نگرانی مزید مؤثر بنانے کی تجاویز بھی سامنے آئیں۔

سیکرٹری خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے تحت مختلف اصلاحات پر عملدرآمد جاری ہے اور عالمی مالیاتی فنڈ کے مشن کے ساتھ باضابطہ جائزہ مذاکرات بھی شروع ہوچکے ہیں۔

اجلاس میں چینی پالیسی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ تین صوبے پالیسی پر متفق ہیں جبکہ ایک صوبے کو بعض معاملات پر تحفظات ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *