Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع’جے یو آئی سینیٹر کے گھر پر 40 افراد کا حملہ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیلنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع’جے یو آئی سینیٹر کے گھر پر 40 افراد کا حملہ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیل

کوہاٹ میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق،30 زخمی

خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں7 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی کارروائیوں کے دوران اب تک 30 سے زائد زخمیوں اور 7 لاشوں کو ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ پولیس لائنز مسجد پر دھماکے میں اب تک 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس لائنز کے ساتھ بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی گئی ہے، تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہے ہیں۔

ذوالفقار حمید نے بتایا کہ دھماکے کے بعد مسلح دہشت گردوں کے ساتھ سکیورٹی فورسز کا مقابلہ بھی جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا عبرتناک انجام ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (ڈی ایچ کیو اسپتال) منتقل کیا جارہا ہے جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ 14 ایمبولینسز اور 40 سے زائد اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *