Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ کو کچرے سے پاک کرنے کا بڑا حکم، کمشنر کا صفائی کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا تاریخی فیصلہسیوی میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح، پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،اسداللہ فیضسینئر صحافی نصیر احمد کاکڑ پر تشدد قابل مذمت ہے، میر اللہ داد رندنوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ، علمی و فکری تربیت میں تعلیمی اداروں کا کردار اہم ہے، اورنگزیب کھچیگوادر کے لیے بڑے فیصلوں کا اعلان! چیف سیکرٹری نے جی ڈی اے اسکول کی آؤٹ سورسنگ سمیت اہم احکامات جاری کر دیےنواں کلی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی، 10 افراد گرفتارپیسہ بچے گا یا سختی بڑھے گی؟ وفاقی حکومت کا انتہائی سخت کفایت شعاری پلان جاریمیر حسن تھانے سے قیدی فرار، ہیڈ محرر معطل، دو اہلکاروں پر مقدمہچین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہکوئٹہ کو کچرے سے پاک کرنے کا بڑا حکم، کمشنر کا صفائی کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا تاریخی فیصلہسیوی میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح، پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،اسداللہ فیضسینئر صحافی نصیر احمد کاکڑ پر تشدد قابل مذمت ہے، میر اللہ داد رندنوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ، علمی و فکری تربیت میں تعلیمی اداروں کا کردار اہم ہے، اورنگزیب کھچیگوادر کے لیے بڑے فیصلوں کا اعلان! چیف سیکرٹری نے جی ڈی اے اسکول کی آؤٹ سورسنگ سمیت اہم احکامات جاری کر دیےنواں کلی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی، 10 افراد گرفتارپیسہ بچے گا یا سختی بڑھے گی؟ وفاقی حکومت کا انتہائی سخت کفایت شعاری پلان جاریمیر حسن تھانے سے قیدی فرار، ہیڈ محرر معطل، دو اہلکاروں پر مقدمہچین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہ

نجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیا

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ پر ہراسانی اور بلیک میلنگ کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبینہ دھمکیوں اور ذہنی دباؤ کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنے حالیہ بیان میں مومنہ اقبال نے دعویٰ کیا کہ ثاقب چدھڑ کی جانب سے انہیں ہراساں کیا گیا اور مبینہ طور پر ان کی نجی تصاویر اور ذاتی مواد سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ اداکارہ کے مطابق ان حالات کے باعث انہیں اپنی نجی زندگی اور عزت کے حوالے سے شدید پریشانی کا سامنا رہا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ثاقب چدھڑ ان کے گھر رشتہ لے کر آئے تھے، تاہم ان کے والد نے حتمی فیصلہ کرنے سے قبل کچھ وقت مانگا تھا۔ بعد ازاں انہیں ثاقب چدھڑ کی پہلی اہلیہ کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے، جن سے انہیں ان کی سابقہ شادی کے بارے میں علم ہوا۔

مومنہ اقبال کے مطابق تنازع کے دوران ان کے منگیتر حمزہ نے ان کا ساتھ دیا اور مشکل صورتحال میں ان سے تعاون جاری رکھا۔

واضح رہے کہ مومنہ اقبال کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کی آزادانہ طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔ معاملے سے متعلق مختلف حلقوں کی جانب سے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *