Banner
Daily Sahafat Quetta
September 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکمسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاک

سربراہ ٹی این ایف جے علامہ سید حسین مقدسی کا “عالمگیر ایام الحزن” منانے کا اعلان

سربراہ ٹی این ایف جے علامہ سید حسین مقدسی کا “عالمگیر ایام الحزن” منانے کا اعلان

22 تا 26 ربیع الاول نگہبان رسالت کی وفات حسرت آیات پر ملک بھر میں مجالس عزا، ماتمی جلوس برآمد ہونگے.

حضرت ابوطالب کی وفات پر سوگ منانا سنت رسول ہے، سربراہ ٹی این ایف جے.

راولپنڈی ( ) سربراہ تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ علامہ سید حسین مقدسی نے وصالِ نگہبانِ رسالتؐ حضرت ابوطالبؑ کی مناسبت سے 22 تا 26 ربیع الاول قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ ” عالمگیر ایامُ الحزن ” منانے کا اعلان کِیا ہے۔ مرکز مکتب تشیع علی مسجد سے جاری کردہ ہینڈ آؤٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ تمام عاشقانِ مصطفیٰ حضرت ابو طالب کے عظیم کردار کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں کیونکہ رسولِ خدا کے لیے انکی پناہ کو خداوند عالم نے اپنی پناہ قرار دیا ، آپ نے حضور اکرم کا نہ صرف ہر طرح سے خیال رکھا بلکہ آپکی تربیت بھی کی اور اسلام کی ترویج و اشاعت کے لیے جس طرح سرکار دوعالم کی نصرت کی وہ عالم انسانیت کے لیے مشعل نور ہے۔ انہوں نے کہا کہ کفیل مصطفی حضرت عمران کی عظمت کے لیے یہی کافی ہے کہ ختمی مرتبت نے وفاتِ ابو طالب کو عام الحزن یعنی غم کا سال قرار دیا۔ آغا سید حسین مقدسی نے کہا کہ محسنِ اسلام حضرت ابو طالب بن عبد المطلب کا پاکیزہ اسوہ مصباحِ نور ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفات ابو طالب پر غم منانا سنتِ نبوی ہے ، پوری قوم ایام الحرن کا اعلان کرنے پر قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی شکر گزار ہے۔ علامہ مقدسی نے باور کرایا کہ حضورِ اکرمؐ کا 63 سالہ دورِ حیات اس بات پر گواہ ہے کہ آپؐ نے ہر قسم کی عصبیتوں کو کنڈم کیا اور کبھی جارحیت کا ارتکاب نہیں کِیا کیونکہ اسلام کا دنگا و فساد، ظلم و بربریت، جبر و استبداد اور افراط و تفریط سے بیزاری کا اعلان ہے، حضورؐ نے حکم خداوندی سے دین و شریعت کی حفاظت و پاسداری کیلئے آئمہ ہدیٰ علیہم السلام کا تعین فرمایا جن کا کام اسلام کا تحفظ، عدل کا قیام اور حق و انصاف کے مطابق فیصلے کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح نبی و رسول کی معرفت ضروری ہے اسی طرح ان ذواتِ قدسیہ کی پہچان بھی لازمی ہے جنکی آغوش میں رسول پروان چڑھے۔ انہوں نے اس عہد کا اعادہ کِیا کہ اسلام، پاکستان اور عوام کے مفادات کو ہر شے پر ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے دنیائے مظلومیت کی حمایت اور ظالمین سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے عالمِ اسلام کے استحکام، مظلومین و محرومین کے مصائب و آلام کے خاتمے اور وطنِ عزیز پاکستان کے سلامتی و ترقی کیلئے دعا اور تعلیمات موسوی پر عملی جدوجہد جاری رکھنے کے عہد کا اظہار بھی کیا۔ در ایں اثناء ٹی این ایف جے کی عالمگیر ایام الحزن کمیٹی کا مرکزی کنوینر حاجی مختار شاہ جبکہ سیکریٹری ثمر الحسن نقوی کو نامزد کیا گیا ہے.

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *