Banner
Daily Sahafat Quetta
September 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکخاران سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی ترجیح ہے، میر شعیب نوشیروانیخواتین کی معاشی خودمختاری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان کی منڈیوں میں جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، بابر خانبلوچستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ ہے، بلال خان کاکڑلورالائی میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ، بروقت طبی معائنے کی اہمیت پر زورمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکخاران سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی ترجیح ہے، میر شعیب نوشیروانیخواتین کی معاشی خودمختاری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان کی منڈیوں میں جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، بابر خانبلوچستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ ہے، بلال خان کاکڑلورالائی میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ، بروقت طبی معائنے کی اہمیت پر زور

6 ستمبر کے شہداء کی قربانیاں قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، پروفیسر حلیم صادق

6 ستمبر کے شہداء کی قربانیاں قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، پروفیسر حلیم صادق
وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔
ملک کی سلامتی، خودمختاری اور قومی یکجہتی کیلئے اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا ہوگا۔
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ دفاع ہمیں 1965ء کے ان عظیم لمحات کی یاد دلاتا ہے جب پاک فوج کے بہادر جوانوں اور پوری پاکستانی قوم نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے بے مثال جرات، عزم اور قربانی کا مظاہرہ کیا۔ یہ دن ہمیں اپنے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کے اصل ہیرو ہیں۔ ان کی قربانیاں ہمارے قومی شعور اور آنے والی نسلوں کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔ قوم اپنے شہداء کو ہمیشہ عزت و احترام سے یاد رکھے گی اور ان کے عظیم مشن کو آگے بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ آج پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ بھی قومی اتحاد، سیاسی برداشت، جمہوری اقدار اور باہمی اتفاق و اتحاد کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔ ہمیں ذاتی اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط، پرامن، خوشحال اور مستحکم پاکستان ہی ہمارے شہداء کی قربانیوں کا حقیقی ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن و استحکام عطا فرمائے، ملک کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھے اور تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *