Banner
Daily Sahafat Quetta
September 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکخاران سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی ترجیح ہے، میر شعیب نوشیروانیخواتین کی معاشی خودمختاری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان کی منڈیوں میں جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، بابر خانبلوچستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ ہے، بلال خان کاکڑلورالائی میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ، بروقت طبی معائنے کی اہمیت پر زورکوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکخاران سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی ترجیح ہے، میر شعیب نوشیروانیخواتین کی معاشی خودمختاری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان کی منڈیوں میں جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، بابر خانبلوچستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ ہے، بلال خان کاکڑلورالائی میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ، بروقت طبی معائنے کی اہمیت پر زورکوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

شہید نثار جان لہڑی نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ دے کر نئی تاریخ رقم کی،بلوچستان میڈیا فورم

شہید نثار جان لہڑی نےفرض کی ادائیگی کے دورانجان کا نذرانہ دے کر نئیتاریخ رقم کی، بلوچستانمیڈیا فورم
شہید نثار جان لہڑی کیصحافتی خدمات اور قربانیہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔مرکزی اعلامیہ
کوئٹہ: بلوچستان میڈیا فورم نے مستونگ کے سینئر صحافی شہید نثار جان لہڑی کی دوسری برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید نثار جان لہڑی نے پیشہ ورانہ صحافتی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرکے نہ صرف صحافت کی عظیم روایت کو زندہ رکھا بلکہ قربانی اور فرض شناسی کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔ بلوچستان میڈیا فورم کے رہنماؤں نے کہا کہ شہید نثار جان لہڑی نے مشکل اور خطرناک حالات میں بھی حقائق عوام تک پہنچانے اور اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان کی شہادت صحافت کے شعبے سے وابستہ تمام افراد کے لیے ایک عظیم قربانی اور مشعلِ راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں، مگر بلوچستان میں صحافیوں نے ہمیشہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔ شہید نثار جان لہڑی سمیت تمام شہدائے صحافت کی قربانیاں اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور صحافتی فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ فورم نے شہید نثار جان لہڑی کے اہلِ خانہ سے بھی اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میڈیا فورم شہید کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے اور شہید کی صحافتی خدمات اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *