Banner
Daily Sahafat Quetta
September 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکخاران سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی ترجیح ہے، میر شعیب نوشیروانیخواتین کی معاشی خودمختاری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان کی منڈیوں میں جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، بابر خانبلوچستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ ہے، بلال خان کاکڑلورالائی میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ، بروقت طبی معائنے کی اہمیت پر زورکوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکخاران سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی ترجیح ہے، میر شعیب نوشیروانیخواتین کی معاشی خودمختاری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان کی منڈیوں میں جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، بابر خانبلوچستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ ہے، بلال خان کاکڑلورالائی میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ، بروقت طبی معائنے کی اہمیت پر زورکوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

لورالائی میں سردار عطا اللہ مینگل کی پانچویں برسی، تعزیتی و یادگاری ریفرنس

سردار عطا اللہ جان مینگل کی پانچویں برسی اور شاہوانی اسٹیڈیم کے شہداء کی یاد میں تعزیتی و یادگاری ریفرنس

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں)بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے بزرگ بلوچ قوم پرست رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار عطا اللہ جان مینگل کی پانچویں برسی اور شاہوانی اسٹیڈیم کے شہداء کی یاد میں ایک پروقار تعزیتی و یادگاری ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ریفرنس میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، کارکنوں، قبائلی عمائدین، نوجوانوں اور شہریوں نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد شرکاء نے سردار عطا اللہ جان مینگل کی قومی و سیاسی خدمات اور شاہوانی اسٹیڈیم کے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پروگرام کے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض حاجی الرزاق ناصر نے انجام دیے، جبکہ ریفرنس بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی آرگنائزر محمد ہاشم اتمان خیل کی سربراہی میں منعقد ہوا۔مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ سردار عطا اللہ جان مینگل بلوچستان کی سیاسی تاریخ کی ایک اہم اور باوقار شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنی پوری سیاسی زندگی میں بلوچستان کے عوام کے سیاسی، جمہوری اور قومی حقوق کے لیے آواز بلند کی۔ ان کی سیاست میں اصول پسندی، ثابت قدمی اور جمہوری جدوجہد کو نمایاں مقام حاصل رہا۔ مقررین کے مطابق سردار عطا اللہ مینگل نے مشکل سیاسی حالات کے باوجود اپنے مؤقف سے دستبرداری اختیار نہیں کی اور بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کو اپنی سیاست کا محور بنائے رکھا۔ریفرنس سے بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن سردار حق نواز بزدار نے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے سردار عطا اللہ جان مینگل کی سیاسی اور قومی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سردار عطا اللہ مینگل ایک ایسی شخصیت تھے جنہوں نے بلوچستان کی سیاسی تاریخ پر گہرے نقوش چھوڑے۔ ان کی جدوجہد، سیاسی بصیرت اور اصولی مؤقف آج بھی سیاسی کارکنوں اور نوجوان نسل کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی رہنماؤں اور شہداء کو یاد کرنے کا مقصد صرف ماضی کو دہرانا نہیں بلکہ ان کی جدوجہد سے سبق حاصل کرتے ہوئے مستقبل کے لیے بہتر راستہ متعین کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سیاسی کارکنوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جمہوری اور پرامن سیاسی جدوجہد کو فروغ دیں اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔بعد ازاں پاکستان تحریکِ انصاف لورالائی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ولی درمان لونی نے خطاب کرتے ہوئے سردار عطا اللہ جان مینگل کی سیاسی جدوجہد اور بلوچستان کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں وہی شخصیات ہمیشہ زندہ رہتی ہیں جو اپنے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عوام اور معاشرے کے لیے جدوجہد کرتی ہیں۔ سردار عطا اللہ مینگل نے بھی اپنی سیاسی زندگی میں عوامی اور قومی معاملات کو اہمیت دی۔پاکستان تحریکِ انصاف کے ضلعی صدر نقیب کاکڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں اور شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سردار عطا اللہ جان مینگل کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد بلوچستان کی سیاسی تاریخ کا اہم باب ہے۔ انہوں نے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (NDM) کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ شریف باتوزہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی و قومی جدوجہد میں قربانیاں دینے والے افراد اور رہنماؤں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں سیاسی اختلافات اپنی جگہ، تاہم قومی رہنماؤں اور شہداء کی قربانیوں کا احترام تمام سیاسی قوتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ریفرنس سے آزاد پینل کے چیئرمین شاہ محمد کمانڈر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے سردار عطا اللہ جان مینگل کی سیاسی و قومی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شاہوانی اسٹیڈیم کے شہداء کی قربانیوں کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ شہداء کے خاندانوں کی مشکلات کو سمجھنا اور ان کے ساتھ کھڑے ہونا معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
مقررین نے کہا کہ سردار عطا اللہ جان مینگل کی پانچویں برسی کے موقع پر منعقدہ یہ ریفرنس دراصل بلوچستان کی سیاسی تاریخ، قومی جدوجہد اور قربانیوں کو یاد کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ ایسے پروگرام نئی نسل کو اپنے خطے کی تاریخ، سیاسی جدوجہد اور ان شخصیات کے کردار سے آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں اپنے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کی۔ریفرنس کے شرکاء نے سردار عطا اللہ جان مینگل کی سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد اور سیاسی کردار بلوچستان کی تاریخ کا اہم حصہ ہے۔ اسی طرح شاہوانی اسٹیڈیم کے شہداء کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شہداء کی قربانیوں اور قومی رہنماؤں کی جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔پروگرام کے اختتام پر سردار عطا اللہ جان مینگل، شاہوانی اسٹیڈیم کے شہداء اور دیگر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ مرحومین کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کے ساتھ ساتھ شرکاء میں خیرات اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے قومی و سیاسی رہنماؤں کی مثبت خدمات اور شہداء کی قربانیوں کو آنے والی نسلوں تک منتقل کرنے کے لیے ایسی تقریبات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور معاشرے میں سیاسی شعور، جمہوری اقدار، باہمی احترام اور پرامن جدوجہد کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *