Banner
Daily Sahafat Quetta
September 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکمسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاک

سردار عطا اللہ مینگل کی قومی و سیاسی جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، سردار منظور کاکڑ

سردار منظور احمد خان کاکڑ نے ممتاز بلوچ قوم پرست وطن دوست عظیم سیاسی رہنما سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار عطا اللہ مینگل کی پانچویں برسی کے موقع پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار عطا اللہ مینگل کی قومی وطنی سیاسی جدوجہد اور قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں
اپنے ایک بیان میں سردار منظور احمد خان کاکڑ نے کہا سردار عطا اللہ مینگل نے اپنی پوری زندگی بلوچ قوم بلوچستان اور محکوم و مظلوم اقوام سمیت تمام انسانوں اور پسے ہوئے طبقات کے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد میں گزاری انہوں نے نیشنل عوامی پارٹی کے سربراہ خان غفار خان اور ولی خان کے ساتھ مل کر ون یونٹ کے خاتمے کے لیے بھرپور تحریک چلائی ان کی کوششوں کے نتیجے میں ون یونٹ کا خاتمہ ہوا اور بلوچستان کو صوبائی درجہ حاصل ہوا انہوں نے نیشنل عوامی پارٹی کے رہنماؤں میر غوث بخش بزنجو نواب خیر بخش مری شہید وطن نواب اکبر بگٹی سردار عبدالرحمن اف مکران میر گل خان نصیر عبدالعلی کاکڑ بسم اللہ خان کاکڑ سینٹر زمرد حسین اس وقت سینٹ میں اپوزیشن لیڈر ہاشم غلزئی کے ہمراہ بلوچستان کے حقوق کے لیے ایک موثر اواز بلند کی اور قید و بند کی صوبتیں برداشت کیں وہ بلوچ پشتون اتحاد کے علمبردار تھے ان کے صاحبزادے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ملک ولی خان کاکڑ کو بلوچستان کا گورنر بنایا یہ بلوچ پشتون اتحاد کی واضح علامت تھی سردار عطا اللہ مینگل نے ملک کی مظلوم اقوام بلوچ پشتون سندھی اور سرائیکیوں کے حقوق کے لئے پونم کے پلیٹ فارم سے طویل جدوجہد کی سردار عطا اللہ مینگل نے
آمرانہ اور استحصالی قوتوں کے خلاف پوری زندگی مزاحمت کی اور اپنے اصولوں پر آخری دم تک ثابت قدم رہے
سردار احمد کاکڑ نے کہا سردار عطا اللہ خان مینگل نے اپنے اصولوں اور نظریات پر کبھی سرِ تسلیم خم نہیں کیا جس کی پاداش میں انہیں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں جلاوطنی اختیار کرنا پڑی اور اپنے لختِ جگر کی قربانی بھی دینی پڑی تاہم وہ اپنے قومی و سیاسی مؤقف سے کبھی دستبردار نہیں ہوئے
انہوں نے کہا سردار عطا اللہ خان مینگل جیسے عظیم رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ بلوچستان اور اس خطے میں قوم پرستانہ سیاست فکر اور نظریے کے حوالے سے سردار عطا اللہ خان مینگل ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی سیاسی بصیرت اصول پسندی جدوجہد اور قربانیاں تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ سردار عطا اللہ خان مینگل کی قومی جدوجہد اور قربانیوں سے آنے والی نسلیں اور بالخصوص نوجوان رہنمائی حاصل کرتے رہیں گے

ان کی زندگی اصولی سیاست استقامت جمہوری جدوجہد اور محکوم اقوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی روشن مثال ہے سردار منظور احمد
خان کاکڑ نے کہا سردار عطا اللہ خان مینگل کی پانچویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ان کے افکار، اصولوں اور قومی جدوجہد کو آگے بڑھایا جائے اور بلوچستان کے عوام کی بنیادی جمہوری سیاسی، معاشی اور قومی حقوق کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھی جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *