Banner
Daily Sahafat Quetta
September 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
تعلیم غربت، جہالت اور ناانصافی کے خاتمے کا مؤثر ہتھیار ہے، پروفیسر وسیم احمدپیپلز پارٹی رہنماؤں کی محمد انور برڑو کو عمرہ کی سعادت پر مبارکبادپشتون قومی جرگہ کا پلیٹ فارم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا قابل افسوس ہے، مسلم لیگ ن ضلع قلعہ سیف اللہاٹک سیمنٹ حب کا مقامی خواتین کیلئے باعزت روزگار اور ہنرمندی کا اہم اقداممسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریتعلیم غربت، جہالت اور ناانصافی کے خاتمے کا مؤثر ہتھیار ہے، پروفیسر وسیم احمدپیپلز پارٹی رہنماؤں کی محمد انور برڑو کو عمرہ کی سعادت پر مبارکبادپشتون قومی جرگہ کا پلیٹ فارم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا قابل افسوس ہے، مسلم لیگ ن ضلع قلعہ سیف اللہاٹک سیمنٹ حب کا مقامی خواتین کیلئے باعزت روزگار اور ہنرمندی کا اہم اقداممسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاری

سکھر: پولیس مقابلے میں زخمی مبینہ ڈاکو دورانِ علاج دم توڑ گیا، 14 مقدمات میں مطلوب ہونے کا انکشاف

سکھر(بیورورپورٹ)تھانہ صالح پٹ کی حدود میں رضوی فارم موڑ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا مبینہ ڈاکو جمال لکھن دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو سکھر پولیس کو انتہائی مطلوب تھا، جبکہ پولیس نے اس کا مزید کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری کے مطابق جمال لکھن مختلف تھانوں کی حدود میں سنگین نوعیت کی وارداتوں اور مجموعی طور پر 14 مقدمات میں مبینہ طور پر ملوث رہا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم پر پولیس اہلکاروں پر حملوں، چوری، اسنیچنگ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے مقدمات درج تھے۔ایس ایس پی سکھر کے مطابق ہلاک ہونے والا جمال لکھن 12 ربیع الاول کے موقع پر تھانہ بی سیکشن کی حدود میں دربار سوئٹ کے قریب موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے کی واردات کا بھی مبینہ ماسٹر مائنڈ تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واردات سے متعلق سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس کی بنیاد پر مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کی جانب سے جاری کردہ ریکارڈ کے مطابق جمال لکھن کے خلاف تھانہ نیو پنڈ سکھر میں FIR نمبر 52/2024 زیرِ دفعات 376(2)، 364 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ سی سیکشن سکھر میں FIR نمبر 278/2026 زیرِ دفعات 324، 353، 399، 401، 34 PPC، تھانہ صالح پٹ میں FIR نمبر 114/2026 زیرِ دفعات 399، 402، 324، 353، 34 PPC اور FIR نمبر 115/2026 زیرِ دفعہ 24 سندھ آرمز ایکٹ درج ہیں۔اسی طرح تھانہ ایئرپورٹ میں FIR نمبر 122/2026 زیرِ دفعات 353، 324 PPC، تھانہ باگڑجی میں FIR نمبر 20/2026 زیرِ دفعات 353، 324 PPC، تھانہ کینٹ میں FIR نمبر 80/2026 زیرِ دفعات 353، 324 PPC، تھانہ بی سیکشن سکھر میں FIR نمبر 145/2026 زیرِ دفعات 353، 324، 401، 399، 34 PPC جبکہ FIR نمبر 160/2026 اور 161/2026 زیرِ دفعات 353، 324 PPC درج ہونے کا بتایا گیا ہے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق جمال لکھن کے خلاف تھانہ اے سیکشن سکھر میں FIR نمبر 275/2026 اور 279/2026 زیرِ دفعات 353، 324 PPC، تھانہ کندھرا میں FIR نمبر 109/2026 زیرِ دفعات 353، 324 PPC جبکہ تھانہ روہڑی میں FIR نمبر 263/2026 زیرِ دفعات 353، 324 PPC بھی درج ہے۔ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ مختلف تھانوں سے حاصل کیا ہے، جبکہ دیگر اضلاع سے بھی اس کے ممکنہ جرائم اور مقدمات سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔پولیس کے مطابق جمال لکھن کی ہلاکت کے بعد اس کے خلاف درج مقدمات، سابقہ سرگرمیوں اور دیگر جرائم میں مبینہ کردار کے حوالے سے ریکارڈ کی مزید چھان بین جاری ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *