Banner
Daily Sahafat Quetta
September 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
تعلیم غربت، جہالت اور ناانصافی کے خاتمے کا مؤثر ہتھیار ہے، پروفیسر وسیم احمدپیپلز پارٹی رہنماؤں کی محمد انور برڑو کو عمرہ کی سعادت پر مبارکبادپشتون قومی جرگہ کا پلیٹ فارم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا قابل افسوس ہے، مسلم لیگ ن ضلع قلعہ سیف اللہاٹک سیمنٹ حب کا مقامی خواتین کیلئے باعزت روزگار اور ہنرمندی کا اہم اقداممسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریتعلیم غربت، جہالت اور ناانصافی کے خاتمے کا مؤثر ہتھیار ہے، پروفیسر وسیم احمدپیپلز پارٹی رہنماؤں کی محمد انور برڑو کو عمرہ کی سعادت پر مبارکبادپشتون قومی جرگہ کا پلیٹ فارم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا قابل افسوس ہے، مسلم لیگ ن ضلع قلعہ سیف اللہاٹک سیمنٹ حب کا مقامی خواتین کیلئے باعزت روزگار اور ہنرمندی کا اہم اقداممسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاری

6 ستمبر یوم دفاع تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے، سردار عبید گورگیج

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ: رکن بلوچستان اسمبلی حلقہ پی بی 44 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار عبیداللہ گورگیج نے 6 ستمبر یومِ دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم اور ناقابلِ فراموش دن ہے، جب ہماری مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے وطن عزیز کے دفاع کی شاندار مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں پاک فوج کے افسران، جوانوں اور پاکستانی قوم نے جس جذبہ حب الوطنی، اتحاد اور قربانی کا مظاہرہ کیا وہ ہمارے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گا۔ سردار عبیداللہ گورگیج نے کہا کہ وطن کے دفاع اور سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارے قومی ہیرو ہیں۔ قوم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کی بدولت آج ہم ایک آزاد اور خودمختار ملک میں زندگی بسر کر رہے ہیں، ہمیں ان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہوئے ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور قومی یکجہتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ اتحاد، اتفاق اور قومی یکجہتی کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل حالات میں اپنی بہادر افواج کا ساتھ دیا ہے اور آج بھی پوری قوم دفاعِ وطن کیلئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں قائداعظم محمد علی جناحؒ کے اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ سیاسی و ذاتی اختلافات سے بالاتر ہوکر پاکستان کی ترقی، امن اور استحکام کو اولین ترجیح بنانا ہوگی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن و سلامتی عطا فرمائے، شہداء کے درجات بلند فرمائے اور وطن عزیز کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *