Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں شاندار واپسی؛ یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیےپاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 خوارج ہلاک6 ستمبر: یومِ دفاع ایمان، شجاعت اور قومی فخر کا دنسرکاری ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مؤثر نظام، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہمومنہ اقبال ہراسگی کیس: لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر اور اہلیہ بے قصور قرارپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1181/2-9-2026سردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹیپاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں شاندار واپسی؛ یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیےپاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 خوارج ہلاک6 ستمبر: یومِ دفاع ایمان، شجاعت اور قومی فخر کا دنسرکاری ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مؤثر نظام، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہمومنہ اقبال ہراسگی کیس: لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر اور اہلیہ بے قصور قرارپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1181/2-9-2026سردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹی

پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں شاندار واپسی؛ یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیے

اسلام آباد: پاکستان نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی کرتے ہوئے یوروبانڈ کے اجرا سے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر حاصل کرلیے ہیں۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ پاکستان کی تاریخ میں کسی ایک بانڈ کے ذریعے حاصل کی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق ساڑھے 5 سالہ یوروبانڈ سے 1.75 ارب ڈالر جبکہ 10 سالہ یوروبانڈ سے 1.25 ارب ڈالر حاصل کیے گئے۔ دونوں بانڈز پر بالترتیب 7.50 فیصد اور 7.90 فیصد کوپن ریٹ مقرر کیا گیا۔

حکام کے مطابق یوروبانڈ کے اجرا میں عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آئی، جبکہ بانڈ کیلئے موصول ہونے والے آرڈرز مجموعی حجم سے تقریباً دو گنا رہے۔ ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ اور امریکا کے سرمایہ کاروں نے بھی بانڈ میں نمایاں دلچسپی ظاہر کی۔

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ 3 ارب ڈالر کا یوروبانڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بانڈ ٹرانزیکشن ہے اور اس سے عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد بحال ہونے کا اظہار ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اپریل 2025 کے بعد پاکستان کی عالمی ریٹنگ میں تین مرتبہ بہتری آئی ہے، جبکہ یوروبانڈ کیلئے بہتر قیمت حاصل ہونا بھی عالمی منڈی میں پاکستان کی پوزیشن بہتر ہونے کی علامت ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق بانڈ کا اجرا حکومت کی تین سالہ درمیانی مدت کی جی ایم ٹی این حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد بیرونی قرضوں کی میچورٹی مدت بڑھانا اور ری فنانسنگ و رول اوور کے خطرات کم کرنا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت بیرونی فنانسنگ کے ذرائع کو مزید متنوع بنا رہی ہے اور سکوک، ڈالر سیٹلڈ بانڈز اور پانڈا بانڈز کے ذریعے عالمی مالیاتی منڈیوں تک رسائی بڑھائی جا رہی ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق ٹیکس نظام میں اصلاحات اور ٹیکس نیٹ بڑھانے پر بھی کام جاری ہے، جس کے نتیجے میں ٹیکس وصولیوں میں بہتری آئی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *