Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں شاندار واپسی؛ یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیےپاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 خوارج ہلاک6 ستمبر: یومِ دفاع ایمان، شجاعت اور قومی فخر کا دنسرکاری ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مؤثر نظام، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہمومنہ اقبال ہراسگی کیس: لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر اور اہلیہ بے قصور قرارپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1181/2-9-2026سردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹیپاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں شاندار واپسی؛ یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیےپاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 خوارج ہلاک6 ستمبر: یومِ دفاع ایمان، شجاعت اور قومی فخر کا دنسرکاری ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مؤثر نظام، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہمومنہ اقبال ہراسگی کیس: لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر اور اہلیہ بے قصور قرارپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1181/2-9-2026سردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹی

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 خوارج ہلاک

راولپنڈی: پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 15 خوارج کو ہلاک کردیا، جبکہ کارروائی کے بعد علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے بالمقابل پاک افغان سرحد پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے ایک گروہ کی دراندازی کی کوشش کا سراغ لگایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ خوارج کے خلاف آپریشن تقریباً 36 گھنٹے جاری رہا، جس کے دوران 15 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائی مکمل ہونے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، جس کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ایک بار پھر اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ افغان طالبان حکومت دہشت گرد گروہوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکنے میں مؤثر اقدامات نہیں کر رہی۔

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیا جاسکتا۔ سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔ قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری پر فخر ہے اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *