Banner
Daily Sahafat Quetta
August 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طالبعلم بریال خان مندوخیل کا اغواء تشویشناک، فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، محمد ہاشم اتمانخیلمسلم باغ میں مستحق گھرانوں کیلئے بڑا ریلیف، راشن، بستر اور کمبل تقسیمخواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خاموشی توڑنا ہوگی، سکینہ عبداللہ خانڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزازبکرا منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالیصفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانیکوئٹہ میں ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیسیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقنوڈیرو: نیشنل میڈیکل طبیہ کالج میں حکماء کا اجلاس، طب یونانی کے فروغ پر زورلورالائی ایرانی پٹرول پمپس، تندور اور گوشت کی دکانوں کے خلاف کارروائی، دو پمپس سیلطالبعلم بریال خان مندوخیل کا اغواء تشویشناک، فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، محمد ہاشم اتمانخیلمسلم باغ میں مستحق گھرانوں کیلئے بڑا ریلیف، راشن، بستر اور کمبل تقسیمخواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خاموشی توڑنا ہوگی، سکینہ عبداللہ خانڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزازبکرا منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالیصفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانیکوئٹہ میں ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیسیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقنوڈیرو: نیشنل میڈیکل طبیہ کالج میں حکماء کا اجلاس، طب یونانی کے فروغ پر زورلورالائی ایرانی پٹرول پمپس، تندور اور گوشت کی دکانوں کے خلاف کارروائی، دو پمپس سیل

صفدر خان باغی کا گلبرگ سب ڈویژن ایس ڈی او آصف تنگی سے ملاقات

اس موقع پر فقیر گل، علیان خان، سہیال خان، جنید خان، ارشد خان اور علاقہ مشران بھی موجود تھے۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سینئر رہنما و سابق ڈسٹرکٹ ناظم پشاور صفدر خان باغی نے آج گلبرگ سب ڈویژن پیسکو دمافس میں اپنے وفد کے ہمراہ گلبرگ سب ڈویژن ایس ڈی او آصف تنگی صاحب سے ملاقات کی۔ پیسکو گلبرگ سب ڈویثرن میں آیا ڈی او آصف تنگی صاحب ، انسپکشن سپریڈنٹ سلیمان محب،کمپوٹر ڈیٹا ھیڈ بابر خان ،لائن اسٹنٹ سپریڈنٹ ملک ودود، آفتاب خان ایم اینڈ ار،عارف خان ،ومعابد خان سٹاف اس اھم ملاقات میں موجود تھے اور گلبرگ سب ڈویژن پیسکو کے فیڈرز پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، اووربلنگ، ٹرانسفارمرز کی خرابی اور صارفین کو درپیش دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔سابق ناظم و ڈسٹرکٹ ممبر پشاور صفدر خان باغی نے مطالبہ کیا کہ نوتھیہ گلبرگ سول کواٹرز پر طویل غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ کی صورت میں شیڈول کے مطابق عوام کو ریلیف دیا جائے۔ایس ڈی او گلبرگ سب ڈویژن پیسکو آصف خان تنگی صاحب نے بتایا کہ شدید گرمی اور بعض فیڈرز پر زیادہ اوار بجلی لوڈ کے باعث اکثر فیڈرز ٹرپ ہونے کے ساتھ ساتھ اکثر ہائی ٹینشن اور لو ئنشن کیبل فالٹ کی وجہ سے بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوتا ہے،تاہم بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کی بھرپور کوشش جاری ہے۔صفدر خان باغی نے گلبرگ سب ڈویژن پیسکو میں گھریلو اور کمرشل صارفین کے مسائل کے حل اور اقساط و بلوں کے معاملات میں تعاون پر ایس ڈی او آصف خان تنگی اور پیسکو سٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی شدید گرمی کے اس سیزن میں بجلی کے غیر ضروری استعمال سے گریز اور پیسکو حکام کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بجلی کے نظام پر اضافی بوجھ کم کیا جا سکے۔ایس ڈی او آصف خان تنگی صاحب نے یقین دلایا کہ گلبرگ سب ڈویژن عوام کے لیے دفتر کے دروازے کھلے ہیں اور بجلی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ملاقات میں پاکستان اسٹیٹ لائف کے سابق افسر فقیر گل، علیان خان ،سہیال خان ،جنید خان ،ارشد خان علاقہ مشران بھی موجود تھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *