Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت

ڈیوٹی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، شیر زمان خلجی

سیوی(نامہ نگار)زونل کمانڈر بلوچستان کانسٹیبلری سیوی زون شیر زمان خلجی نے اپنے دفتر میں ماتحت ملازمین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و مشکلات تفصیل سے سنےانہوں نے ملازمین کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات اور احکامات جاری کیے، جبکہ ملازمین کو یقین دلایا کہ جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اس موقع پر زونل کمانڈر شیر زمان خلجی نے کہا کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان اور ملازمین امن و امان کے قیام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور محکمہ کی نیک نامی کے لیے اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو فرض شناسی، دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں شیر زمان خلجی نے واضح کیا کہ فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ڈیوٹی میں غفلت برتنے یا محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ میں نظم و ضبط، میرٹ اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو اولین ترجیح حاصل ہے جبکہ ملازمین کے جائز مسائل کا بروقت حل بھی محکمہ کی ذمہ داری ہے افسران اور اہلکار باہمی رابطے کو مزید بہتر بناتے ہوئے اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دیں تاکہ عوام کو مؤثر اور بہتر سکیورٹی فراہم کی جا سکے ملازمین نے زونل کمانڈر بلوچستان کانسٹیبلری سیوی زون شیر زمان خلجی کی جانب سے ان کے مسائل سننے اور فوری حل کے لیے احکامات جاری کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ افسر کی جانب سے ماتحت عملے کے مسائل براہِ راست سننا حوصلہ افزا عمل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ملازمین کے جائز مسائل کے حل کے لیے اسی جذبے کے ساتھ اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *