Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

غیرت کے نام پر قتل؛ لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ جاری

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں اور قرار دیا کہ غیرت کے نام پر قتل ناقابلِ راضی نامہ جرم ہے۔

جسٹس سید فرہاد علی شاہ نے فیصلے میں کہا کہ قانون کسی شخص کو غیرت کے نام پر کسی کی جان لینے کی اجازت نہیں دیتا، جبکہ نہ آئین اور نہ ہی مذہب ایسے اقدام کی حمایت کرتا ہے۔

عدالت کے مطابق ملزمان محمد ناصر اور پرویز پر 18 سالہ نجمہ مائی کو غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ فریقین کے درمیان ہونے والا سمجھوتا ملزمان کو ضمانت کا قانونی حق فراہم نہیں کرتا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ غیرت کے نام پر قتل آئین کے آرٹیکل 9 میں دیے گئے حقِ زندگی اور آزادی سے متصادم ہے، جبکہ ایسے رسم و رواج جو بنیادی حقوق کے خلاف ہوں انہیں آئینی تحفظ حاصل نہیں ہوسکتا۔

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 311 کے تحت غیرت کے نام پر قتل ناقابلِ راضی نامہ جرم ہے، اس لیے مدعی یا گواہوں کے بیانات سے منحرف ہونے کے حلف نامے بھی ضمانت دینے کے لیے کافی نہیں۔

عدالت نے راضی نامے کی بنیاد پر ریلیف دینے سے انکار کرتے ہوئے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *