Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

پاور ڈویژن کی درآمدی کوئلے کی خریداری میں خامیوں کی نشاندہی

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے درآمدی کوئلے کی خریداری کے طریقہ کار میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے نئی اصلاحی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں، جن کے تحت خریداری سے پہلے کے مرحلے میں سالانہ 380 ملین روپے کی بچت متوقع ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری کی زیر صدارت کوئلے کی خریداری سے متعلق اجلاسوں میں اصل ڈیٹا، معاہدوں اور عالمی مارکیٹ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد خریداری، درآمد اور ترسیل کے نظام میں اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا۔

نئی گائیڈ لائنز کے تحت بہترین دستیاب رعایت (Best Available Discount) کا اصول متعارف کرایا جائے گا، جس کے مطابق کول پاور پلانٹس کو کم رعایت دینے والے عالمی سپلائرز سے کوئلہ خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پاور ڈویژن کے مطابق ماضی میں ایک ہی سپلائر مختلف پاور پلانٹس کو مختلف رعایتیں فراہم کرتا رہا، بعض معاملات میں رعایت 25 سینٹ سے لے کر 7.12 ڈالر فی ٹن تک رہی، جبکہ زیادہ رعایت دینے والے سپلائرز سے خریداری نہ کرنے کے باعث اضافی اخراجات بجلی صارفین پر منتقل ہوتے رہے۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ ڈیٹا اور مارکیٹ تجزیے کی بنیاد پر خامیوں کو دور کیا جا رہا ہے، اصلاحات سے حاصل ہونے والی بچت کا براہِ راست فائدہ بجلی صارفین تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد تجارتی معاملات میں مداخلت نہیں بلکہ ایندھن کی خریداری کو شفاف اور مؤثر بنانا ہے تاکہ غیر ضروری اخراجات ختم کرکے صارفین کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *