Banner
Daily Sahafat Quetta
August 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتجشن میلادالنبی ﷺ سیرتِ طیبہ اپنانے کا پیغام ہے، مولانا محمد عثمان مدنیبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتجشن میلادالنبی ﷺ سیرتِ طیبہ اپنانے کا پیغام ہے، مولانا محمد عثمان مدنی

صحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصر

قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا بلوچستان میں میڈیا، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور
بلوچستان سے تعلق رکھنے والی صحافی سمیرا راجپوت اختر جان نے وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں صحافیوں کو درپیش مسائل، میڈیا کے فروغ، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے، روزگار کے مواقع اور سماجی و معاشی ترقی سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا کہ صحافت ریاست کا اہم ستون اور جمہوری معاشرے کی مؤثر آواز ہے۔ صحافی عوام کو باخبر رکھنے، معاشرتی مسائل کی نشاندہی کرنے اور عوامی مسائل کو متعلقہ فورمز تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل، ان کے حقوق کا تحفظ اور فلاح و بہبود یقینی بنانا ناگزیر ہے، جس کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، جہاں نوجوانوں اور خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ ان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے تعلیم، ہنر، روزگار، کاروبار اور دیگر شعبوں میں مساوی مواقع اور ضروری وسائل کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔
سیدال خان ناصر نے کہا کہ خواتین کی معاشی خودمختاری پائیدار ترقی کی بنیادی شرط ہے۔ خواتین کو ہنرمندی، چھوٹے کاروبار، روزگار اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے سہولیات اور مواقع فراہم کرکے نہ صرف انہیں معاشی طور پر خودمختار بنایا جا سکتا ہے بلکہ ان کے خاندانوں اور مجموعی معاشرے کی معاشی حالت بھی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔
قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ اور ملک کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں۔ بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیت، توانائی اور آگے بڑھنے کا جذبہ موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں معیاری تعلیم، فنی تربیت، روزگار، کاروبار اور مثبت سرگرمیوں کے لیے مناسب مواقع، وسائل اور رہنمائی فراہم کی جائے۔
انہوں نے بلوچستان میں میڈیا سے وابستہ افراد کو درپیش مسائل کو بھی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور فعال میڈیا معاشرے میں مثبت تبدیلی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔ بلوچستان کے صحافیوں کے مسائل کے حل اور انہیں درپیش مشکلات کو متعلقہ فورمز پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
ملاقات کے دوران سمیرا راجپوت اختر جان نے بلوچستان کی خواتین کو بااختیار بنانے، چھوٹے اور گھریلو کاروبار کے فروغ، کاروباری گرانٹس کی فراہمی اور خواتین کے لیے مستقبل میں معاونت کے مختلف امکانات پر بھی گفتگو کی۔ انہوں نے بلوچستان کی خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔
قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے خواتین اور نوجوانوں کو ترقی کے قومی دھارے میں مؤثر طور پر شامل کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے اجتماعی اور مربوط کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے میڈیا، خواتین اور نوجوانوں کے کردار کو مزید مؤثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ملاقات میں میڈیا، خواتین اور نوجوانوں کے شعبوں میں مستقبل میں تعاون اور معاونت کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سمیرا راجپوت اختر جان نے بلوچستان کی خواتین کی آواز کو قومی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے اور ان کے لیے تعلیم، روزگار، کاروبار اور معاشی خودمختاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *