Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

ٹرمپ اور ایرانی اسپیکر کے درمیان لفظی محاذ مزید گرم ہو گیا، ایک دوسرے پر طنزیہ وار

واشنگٹن/تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے درمیان لفظی محاذ آرائی مزید شدت اختیار کرگئی، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے بیانات کا سخت جواب دیا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایران کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ امریکی صدر نے قالیباف سے منسوب ایک بیان بھی شیئر کیا، جس میں ایران کو مبینہ طور پر خوراک کی قلت اور مشکلات کا سامنا ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ٹرمپ کے بیان کا طنزیہ جواب دیتے ہوئے امریکی انتخابی نعرے میں تبدیلی کرتے ہوئے لکھا: “Make America hungry again”۔

قالیباف نے دعویٰ کیا کہ امریکا میں بھی بڑی تعداد میں لوگ غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور امریکی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے میڈیا سینٹر نے ٹرمپ پر قالیباف کے الفاظ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اصل گفتگو ایران اور عراق کے معاشی تعاون، امریکی پابندیوں کے مقابلے اور اقتصادی جنگ سے متعلق تھی۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ قالیباف نے اپنی تقریر میں امریکا کے خلاف ایران کے مؤقف کو واضح کیا تھا جبکہ ٹرمپ نے بیان کو مختلف انداز میں پیش کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *