Banner
Daily Sahafat Quetta
August 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طالبعلم بریال خان مندوخیل کا اغواء تشویشناک، فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، محمد ہاشم اتمانخیلمسلم باغ میں مستحق گھرانوں کیلئے بڑا ریلیف، راشن، بستر اور کمبل تقسیمخواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خاموشی توڑنا ہوگی، سکینہ عبداللہ خانڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزازبکرا منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالیصفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانیکوئٹہ میں ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیسیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقنوڈیرو: نیشنل میڈیکل طبیہ کالج میں حکماء کا اجلاس، طب یونانی کے فروغ پر زورلورالائی ایرانی پٹرول پمپس، تندور اور گوشت کی دکانوں کے خلاف کارروائی، دو پمپس سیلطالبعلم بریال خان مندوخیل کا اغواء تشویشناک، فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، محمد ہاشم اتمانخیلمسلم باغ میں مستحق گھرانوں کیلئے بڑا ریلیف، راشن، بستر اور کمبل تقسیمخواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خاموشی توڑنا ہوگی، سکینہ عبداللہ خانڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزازبکرا منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالیصفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانیکوئٹہ میں ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیسیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقنوڈیرو: نیشنل میڈیکل طبیہ کالج میں حکماء کا اجلاس، طب یونانی کے فروغ پر زورلورالائی ایرانی پٹرول پمپس، تندور اور گوشت کی دکانوں کے خلاف کارروائی، دو پمپس سیل

بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں 19 افسران کی میرٹ پر تعیناتی مکمل، وزیر اعلیٰ نے لیٹرز حوالے کردیے

کوئٹہ: بلوچستان ریونیو اتھارٹی (بی آر اے) میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ذریعے 19 افسران کی میرٹ پر تعیناتی کا عمل مکمل ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نومنتخب افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے تعیناتی کے لیٹرز حوالے کیے اور انہیں محنت، لگن اور خلوص کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھرتیوں کے پورے عمل میں سو فیصد میرٹ یقینی بنایا گیا اور کسی بھی ایگزیکٹو آفس کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اپنے حلقہ انتخاب ڈیرہ بگٹی سے بھی کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوسکا، جو میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا واضح ثبوت ہے۔

وزیر اعلیٰ نے میرٹ یقینی بنانے پر صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیئرپرسن بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان نورزئی اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی سے صوبے کا معاشی مستقبل وابستہ ہے۔ صوبے کے وسائل کا بڑا حصہ غیر ترقیاتی اخراجات کی نذر ہوجاتا ہے، جس کے باعث عام بلوچستانی کی فلاح و بہبود کے لیے محدود وسائل باقی رہ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی آر اے سے توقع ہے کہ وہ کم از کم غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے مطلوبہ وسائل پیدا کرے گی، جس سے دستیاب وسائل کو غریب عوام کی بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے روز اول بلوچستان کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ کوئی نوکری نہیں بکے گی۔ محکمہ تعلیم میں بھی 14 ہزار 500 سے زائد اساتذہ کی بھرتیاں میرٹ پر کی گئیں۔

نومنتخب افسران سے خطاب کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے اہداف میں نمایاں بہتری کا حصول ان کا پہلا امتحان ہوگا۔ ریاست سے غیر مشروط اخلاص، محنت اور لگن ان کا طرۂ امتیاز ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور ریاست کے درمیان خلیج کم کرنے کے لیے ہر سطح پر میرٹوکریسی کو فروغ دینا ضروری ہے۔ پاکستان ہماری پہچان ہے اور فرائض کی انجام دہی میں ریاست کو ہر سطح پر مقدم رکھنا ہوگا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان کو معاشی استحکام دے کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرے گی اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو صوبے کا مثالی ادارہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس امر پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ میرٹ پر بلوچستان کی باصلاحیت خواتین بھی ریونیو اتھارٹی میں افسر منتخب ہوئی ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *