Banner

آئندہ مالی سال کا بجٹ کل جمعہ کو پیش کیا جائےگا، ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کا امکان

Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ کل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کے لیے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت مہنگائی کے اثرات کم کرنے اور ملازمین کو مالی سہولت فراہم کرنے کے لیے تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اضافے کے مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ بجٹ تقریر کے دوران سامنے آئے گا۔

اقتصادی ماہرین اور سرکاری ملازمین کی نظریں بجٹ پر مرکوز ہیں، جبکہ ملازمین کی جانب سے تنخواہوں اور الاؤنسز میں خاطر خواہ اضافے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں، ٹیکس پالیسی، عوامی فلاحی اقدامات اور مختلف شعبوں کے لیے مالی وسائل مختص کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ تنخواہوں میں اضافے سے متعلق حتمی اعلان بجٹ پیش کیے جانے کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

آئندہ مالی سال کا بجٹ کل جمعہ کو پیش کیا جائےگا، ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کا امکان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us