Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوات: کبل تھانے کے قریب دھماکہ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہپیپلز پارٹی کشمیر میں جمہوریت کے استحکام اور کشمیریوں کے سیاسی و بنیادی حقوق کی ضامن ہے‘بخت محمد کاکڑکوئٹہ شدید گرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب میں مبتلا، شہری مشکلات کا شکارانجمن تاجران بلوچستان کا 7 اور 8 اگست کو کوئٹہ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلانآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاریمکران کی سیاست: کارکردگی اور عوامی توقعاتہنہ اوڑک ولی تنگی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، احتجاج کے باعث شاہراہ بندخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاسوات: کبل تھانے کے قریب دھماکہ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہپیپلز پارٹی کشمیر میں جمہوریت کے استحکام اور کشمیریوں کے سیاسی و بنیادی حقوق کی ضامن ہے‘بخت محمد کاکڑکوئٹہ شدید گرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب میں مبتلا، شہری مشکلات کا شکارانجمن تاجران بلوچستان کا 7 اور 8 اگست کو کوئٹہ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلانآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاریمکران کی سیاست: کارکردگی اور عوامی توقعاتہنہ اوڑک ولی تنگی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، احتجاج کے باعث شاہراہ بندخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیا

عوام کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات جاری رکھیں گے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب حملے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت متاثرہ ڈاکٹر اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈاکٹر ماہ نور کے بہتر علاج کے لیے انہیں بیرونِ ملک منتقل کرنے کی ضرورت پیش آئی تو حکومت تمام اخراجات برداشت کرے گی۔ گورنر نے کہا کہ حکومت ہر ڈاکٹر کو الگ الگ سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتی، جبکہ افسوسناک واقعے میں ملوث شخص بھی ہسپتال کا ملازم تھا۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے یہ توقع نہیں کی تھی کہ ہسپتال کے اندر موجود شخص ہی اس طرح کا حملہ کرے گا۔ ان کے مطابق حملہ آور اپنے انجام تک پہنچ چکا ہے، تاہم حکومت مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔

گورنر بلوچستان نے مزید کہا کہ آئندہ بجٹ عوام دوست ہوگا اور اس میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *