Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوات: کبل تھانے کے قریب دھماکہ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہپیپلز پارٹی کشمیر میں جمہوریت کے استحکام اور کشمیریوں کے سیاسی و بنیادی حقوق کی ضامن ہے‘بخت محمد کاکڑکوئٹہ شدید گرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب میں مبتلا، شہری مشکلات کا شکارانجمن تاجران بلوچستان کا 7 اور 8 اگست کو کوئٹہ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلانآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاریمکران کی سیاست: کارکردگی اور عوامی توقعاتہنہ اوڑک ولی تنگی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، احتجاج کے باعث شاہراہ بندخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاسوات: کبل تھانے کے قریب دھماکہ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہپیپلز پارٹی کشمیر میں جمہوریت کے استحکام اور کشمیریوں کے سیاسی و بنیادی حقوق کی ضامن ہے‘بخت محمد کاکڑکوئٹہ شدید گرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب میں مبتلا، شہری مشکلات کا شکارانجمن تاجران بلوچستان کا 7 اور 8 اگست کو کوئٹہ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلانآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاریمکران کی سیاست: کارکردگی اور عوامی توقعاتہنہ اوڑک ولی تنگی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، احتجاج کے باعث شاہراہ بندخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیا

اخبار فروشوں کے فلاحی فنڈ میں اضافہ اور سالانہ گرانٹ بحال کی جائے، انجمن اخبار فروشاں

انجمن اخبار فروشاں کوئٹہ بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے انجمن اخبارفروشاں کیلئے فلاح و بہبود فنڈز کیلئے فنڈز میں اضافہ نہ ہونے اور اخبار مارکیٹ کی سالانہ مرمت و تزائین آرائش کیلئے فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث اخبارفروشوں کو مختلف مسائل کا سامنا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی حکومت انجمن اخبارفروشاں کیلئے فلاح و بہبود فنڈز میں اضافے اوراخبار مارکیٹ کی مرمت و تزئین آرائش کیلئے فوری طور پر فنڈز کے اجراءکو یقینی بنائے اوردیگر مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں اسوقت 500اخبارفروش ہیں جن کے اہل خانہ مہنگائی کے دور میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور مہنگائی کے باعث پانچ سو خاندان معاشی مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں اورانکے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے لیکن حکومت کی جانب سے اخبارفروشوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سابق ادوار میں اخبار مارکیٹ کیلئے وقتاً فوقتاً سالانہ گرانٹ کا اعلان کیاجاتارہا ہے لیکن اب یہ گرانٹ بند کردی گئی ہے جو اخبارفروشوں کےساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے اخبارفروشوں کے500گھرانوں کیلئے فلاح و بہبود فنڈ قائم کیا تھا اخبار فروش کثیر تعداد میں ہونے کی وجہ سے یہ رقم انتہائی قلیل ہے حکومت بلوچستان اخبافروشوں کیلئے فلاح و بہبود فنڈکو دوگنا کرے تاکہ اخبار فروشوں کی مالی مدد کی جاسکے۔ترجمان نے کہا کہ صوبائی حکومتیں 1974ءسے اخبار فروشوں کیلئے رہائشی اسکیموں کا اعلان کرتی آرہی ہیں لیکن عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے اس مہنگائی کے دورمیں بھی اکثر اخبار فروش کرایے کی مکانوں میںرہائش پذیر ہیں حکومت بلوچستان فوری طور پر اخبارفروشوں کیلئے ہاوسنگ اسکیم کا اعلان کرکے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ترجمان نے کہا کہ اشتہارات کی مد میں اخبارفروشوں کیلئے 10فیصد بجٹ مختص کیا جائے اور اخبار مارکیٹ کی سالانہ مرمت و تزئین وآرائش کیلئے فوری طورپر فندز مختص کئے جائیں۔ترجمان نے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں بیماری کی صورت میں اخبارفروشوں اورانکے اہل خانہ کا علاج کرانا ممکن نہیں ہے حکومت اخبارفروشوں کے علاج معالجے کیلئے اخبار مارکیٹ میں ایک ڈسپنسری قائم کرے جہاں اخبارفروشوں کا علاج ہوسکے۔ترجمان نے کہا کہ انجمن اخبارفروشاں کوئٹہ بلوچستان وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی سے اپیل کرتی ہے کہ اخبار مارکیٹ کیلئے سالانہ گرانٹ کا اعلان کریں ۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *