Banner

بلاتعطل بجلی فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیق

Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ ()جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد، عبدالصمد حقیار، مفتی محمد ابوبکر، ڈیجیٹل میڈیا کوارڈنیٹر عبدالباری شہزاد، مولانا جمال الدین حقانی، مفتی رشید احمد حقانی اور حاجی عطاء محمد شمشوزئی نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں جاری غیر اعلانیہ اور طویل بجلی لوڈشیڈنگ عوام کے لیے شدید اذیت اور پریشانی کا باعث بن چکی ہے۔ شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی بار بار بندش نے شہریوں کی روزمرہ زندگی کو مفلوج کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ کیسکو حکام کی نااہلی غفلت اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث شہری مسلسل مشکلات سے دوچار ہیں۔ بجلی کی غیر یقینی فراہمی نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ کاروباری طبقے کو بھی بری طرح متاثر کر رہی ہے۔خصوصاً کولڈ ڈرنکس، دودھ، دہی اور دیگر اشیائے خورونوش سے وابستہ دکانداروں کو مالی نقصانات کا سامنا ہے جس کے منفی اثرات ان کی کاروباری سرگرمیوں پر نمایاں طور پر مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدترین انتظامی صورتحال کے باعث کوئٹہ کے شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شہر کو عملاً مسائل کا گڑھ بناکر چھوڑ دیا گیا ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ عوامی مشکلات کے حل اور شہری مسائل کے ازالے کے حوالے سے حکومت اور متعلقہ انتظامیہ سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور کیسکو حکام فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔

بلاتعطل بجلی فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیق

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us