Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیلفیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیل

مدارس کے طلباء کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، حافظ حمد اللہ

زیارت/سنجاوی( ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے مدرسہ نجم المدارس سنجاوی میں سالانہ دستارِ فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نال خضدار میں مدرسے کے معصوم طلباء پر پیش آنے والے المناک سانحے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمازِ ظہر کی ادائیگی میں مصروف طلباء اور اساتذہ کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک، قابلِ مذمت اور انسانیت سوز عمل ہے جس نے پوری قوم کو غم و اندوہ میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس علم، امن اور اخلاق کے مراکز ہیں اور وہاں زیر تعلیم معصوم طلباء کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں، ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، زخمی طلباء کے بہترین علاج کو یقینی بنایا جائے اور شہید طالب علم کے لواحقین سمیت متاثرہ خاندانوں کی مکمل داد رسی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام معصوم طلباء کے خون کو ہرگز فراموش نہیں کرے گی اور ان کے حقوق کے لیے ہر آئینی، قانونی اور جمہوری فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا کہ مدارس دینیہ ملک کی نظریاتی، دینی اور اخلاقی بنیادوں کے محافظ ہیں اور فارغ التحصیل علماء کو چاہیے کہ وہ معاشرے میں علم، اعتدال، اتحادِ امت، امن اور خدمتِ خلق کے فروغ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *