Banner

خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائینگے، روبینہ خالد

Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد(بیورو چیف)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے آج بی آئی ایس پی زونل آفس سکردو کا دورہ کیا جہاں عملے نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خواتین بینفشریز سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے زونل آفس کا معائنہ کیا اور وظائف کی ادائیگی کے حوالے سے خواتین کو درپیش مشکلات کا جائزہ بھی لیا۔خواتین بینیفشریز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ صدرِ پاکستان کی خصوصی ہدایات اور وزیراعظم کے وڑن کے مطابق ادائیگیوں کے نظام کو ڈیجیٹل موبائل والٹس کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ شفافیت، سہولت اور مالی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسی مقصد کے تحت مستحق خواتین کو مفت موبائل سمز فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ اپنے ڈیجیٹل اکاو¿نٹس کھول سکیں اور آئندہ ادائیگیاں براہِ راست وصول کر سکیں۔چیئرپرسن نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ 15 جون سے قبل اپنی مفت موبائل سم حاصل کر لیں تاکہ ادائیگی کے عمل میں کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت خواتین اپنے قریبی بینک سہولتی مراکز سے آسانی کے ساتھ اپنی رقم حاصل کر سکیں گی۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب ہے، جنہوں نے عوامی حقوق اور خواتین کی بااختیاری کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی خواتین کو باعزت، محفوظ اور شفاف انداز میں مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے جدید اور مو¿ثر نظام متعارف کرا رہا ہے

خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائینگے، روبینہ خالد

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us