Banner

میزئی اڈہ: مذاکرات کامیاب، دھرنا اور ہڑتال ختم

Share

Share This Post

or copy the link


میزئی اڈہ کے مقام پر جاری احتجاجی دھرنا عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین اور اعلی انتظامی حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے بعد قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ، اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر داد خان اچکزئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ذیشان خان پانیزئی، ڈی پی او قلعہ عبداللہ اطہر رشید اور اسسٹنٹ کمشنر سردار عبداللہ خان نے میزئی اڈہ میں دھرنا گاہ کا دورہ کیا اور وہاں موجود عمائدین سے تفصیلی مذاکرات کیے۔مذاکرات کے دوران حکام اور سیاسی قائدین نے دھرنے کے شرکا اور عمائدین کے تمام جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس پر دھرنا انتظامیہ نے احتجاج ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ دھرنا ختم ہونے کے بعد کئی گھنٹوں سے معطل قومی شاہراہ کو ہر طرح کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے جس سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں چھٹ گئیں اور مسافروں نے سکھ کا سانس لیا۔ دوسری جانب واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو ضروری قانونی و طبی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری سرپرستی میں کوئٹہ روانہ کر دیا گیا ہے اور انتظامیہ نے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔

میزئی اڈہ: مذاکرات کامیاب، دھرنا اور ہڑتال ختم

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us