Banner

امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاءاللہ لانگو

Share

Share This Post

or copy the link


صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کی زیر صدارت کوئٹہ میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اور اہم اجلاس منعقد ہوا۔ یکم جون 2026 کو ہونے والے اس اہم اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، پولیس، سی ٹی ڈی (CTD) اور دیگر حساس و سیکیورٹی اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران حکام کی جانب سے صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ حال ہی میں ہونے والے چمن پھاٹک دھماکے کی اب تک کی تحقیقات اور اس میں ہونے والی پیش رفت پر خصوصی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں صوبے میں پائیدار امن کے قیام، دہشت گردی کے خاتمے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے متعدد اہم اور مثر فیصلے کیے گئے۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے سیکیورٹی حکام کو ہدایت کی کہ صوبے میں امن و امان کے پائیدار قیام کے لیے حکومت کی جانب سے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔ میر ضیا اللہ لانگو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے کے امن کو خراب کرنے والے دشمن عناصر اور ان کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح الرٹ رہیں۔

امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاءاللہ لانگو

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us