Banner

حورم کی بازیابی پر پشتون قوم نے یکجہتی کی نئی مثال قائم کی۔ملک ولید خان توخئی

Share

Share This Post

or copy the link


کوئٹہ: معروف قبائلی، سیاسی و سماجی شخصیت ملک ولید خان توخئ نے معصوم حورم سعید کی بازیابی پر پوری پشتون ملت کی جانب سے دکھائے گئے اتحاد، یکجہتی اور اجتماعی شعور پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ پشتون قوم آج بھی زندہ، باوقار، غیرت مند اور اپنے اجتماعی احساسات میں متحد قوم ہے۔
اپنے ایک جاری کردہ بیان میں ملک ولید خان توخئ نے کہا کہ حورم سعید کی بازیابی کیلئے پشتون قوم نے جس طرح آواز بلند کی، سوشل میڈیا سے لے کر عوامی حلقوں تک جس انداز میں یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا، وہ قابلِ تحسین اور پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے کہ پشتون قوم “زئی” اور “خیلی” سے بالاتر ہوکر ایک جان ہے اور اپنے جسم کے کسی حصے کو تکلیف پہنچانے والوں کو کبھی معاف نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے کمزور، معصوم اور مظلوم افراد کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں، جبکہ غیرت مند اقوام اپنے بچوں اور خواتین کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتیں۔ حورم سعید کے معاملے پر پوری پشتون ملت نے جس درد، احساس اور اتحاد کا اظہار کیا، وہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پشتون قوم اپنے اجتماعی ضمیر سے کبھی غافل نہیں ہوئی۔ ملک ولید خان توخئ نے کہا کہ معصوم بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہیں اور ایسے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بچوں کے اغواء، تشدد اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی درندہ صفت شخص ایسے گھناؤنے جرائم کی جرات نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی اصل طاقت ان کے اتحاد، اجتماعی غیرت اور باہمی احساس میں پوشیدہ ہوتی ہے، اور پشتون قوم نے حورم سعید کے معاملے میں دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں، خواتین اور مظلوم افراد کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر متحد اور بیدار ہے۔

حورم کی بازیابی پر پشتون قوم نے یکجہتی کی نئی مثال قائم کی۔ملک ولید خان توخئی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us