Banner

کوئٹہ ڈاکوؤں ، چور ، رہزنوں کے رحم و کرم پر ہے۔ پروفیسر حلیم صادق

Share

Share This Post

or copy the link

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر ڈاکوؤں، چوروں، رہزنوں اور جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ شہر کی کوئی شاہراہ، گلی، محلہ، بازار اور سڑک محفوظ نہیں رہی جبکہ شہری عدم تحفظ اور خوف کی کیفیت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال دہشت گردی سے بھی زیادہ خطرناک شکل اختیار کرتی جارہی ہے کیونکہ آئے روز شہریوں کو لوٹا جارہا ہے اور مزاحمت پر بے گناہ نوجوانوں کو قتل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران موٹر سائیکل چھیننے اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں کئی نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جو انتہائی افسوسناک، تشویشناک اور حکومتی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔ شہری دن دہاڑے لٹ رہے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور متعلقہ حکام صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ عوام اپنے گھروں سے نکلتے ہوئے غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں، تاجروں، طلبہ، ملازمین اور عام شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر اسٹریٹ کرائم کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد مزید مجروح ہوگا۔ انہوں نے حکومت بلوچستان، محکمہ داخلہ، پولیس حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، ڈکیتیوں، موٹر سائیکل چھیننے اور رہزنی کی وارداتوں کے خلاف فوری اور مؤثر کریک ڈاؤن کیا جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی بلوچستان عوام کے مسائل پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتی اور شہر میں امن و امان کی بحالی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

کوئٹہ ڈاکوؤں ، چور ، رہزنوں کے رحم و کرم پر ہے۔ پروفیسر حلیم صادق

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us