Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشافپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کیسکو یونین کی قانونی جدوجہد کی کامیابی ہے، پیر محمد کاکڑکشمیری عوام کی قربانیوں کو پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشافپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کیسکو یونین کی قانونی جدوجہد کی کامیابی ہے، پیر محمد کاکڑکشمیری عوام کی قربانیوں کو پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ، المناک واقعہ پر دل رنجیدہ ہے، میر عبید گورگیج

کوئٹہ: رکن بلوچستان اسمبلی حلقہ پی بی 44 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر عبید گورگیج نے چمن پھاٹک کوئٹہ کے مقام پر مسافر ٹرین کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کے المناک واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے معصوم مسافروں، خواتین اور بچوں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں میر عبید گورگیج نے کہا کہ نہتے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ دہشتگرد عناصر بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، مگر عوام اور ریاست ملکر ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم خواتین، بچوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگردوں کا کسی مذہب، انسانیت اور بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں۔ ایسے واقعات پوری قوم کیلئے باعث افسوس ہیں اور ان میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ میر عبید گورگیج نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد مکمل صحتیابی نصیب فرمائے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن، ترقی اور استحکام چاہتے ہیں اور دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ ایسے افسوسناک واقعات عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے بلکہ دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *