Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشافپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کیسکو یونین کی قانونی جدوجہد کی کامیابی ہے، پیر محمد کاکڑکشمیری عوام کی قربانیوں کو پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشافپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کیسکو یونین کی قانونی جدوجہد کی کامیابی ہے، پیر محمد کاکڑکشمیری عوام کی قربانیوں کو پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ چمن پھاٹک سانحہ انسانیت پر حملہ ہے۔ سید صادق آغا


کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سنئیر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے چمن پھاٹک کوئٹہ کے مقام پر مسافر ٹرین کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کے افسوسناک واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے معصوم مسافروں، خواتین اور بچوں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں سید صادق آغا نے کہا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور غیر انسانی عمل ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ دہشتگرد عناصر بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی سازش کررہے ہیں، مگر قوم کے اتحاد اور حوصلے کے سامنے ان کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ خواتین، بچوں اور بے گناہ مسافروں پر حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگردوں کا نہ کسی مذہب سے تعلق ہے اور نہ ہی انسانیت سے کوئی واسطہ۔ایسے عناصر انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہوچکی ہے۔ سید صادق آغا نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی نصیب فرمائے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ عوام میں پائی جانے والی تشویش کا خاتمہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن، استحکام اور ترقی چاہتے ہیں اور دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ ایسے افسوسناک واقعات عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے بلکہ دہشتگردی کے خلاف قومی یکجہتی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *