Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خضدار مبینہ اغوا کیس: خاتون کا غیرجانبدار تحقیقات اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہگڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا بھی 8اگست سے ہڑتال کا اعلانسونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت میں اضافہسوات خود کش حملے کی تحقیقات جاری، حملہ آور کا تعلق دیر سے نکلاپاکستان کو بجلی کی پیداوار نہیں، مؤثراستعمال اور اسٹوریج کا چیلنج درپیش ہے، وزیر توانائیموجودہ نظام بہترین ہے، مسائل کی وجہ آئین پر عمل نہ کرنا ہے، رانا ثنا اللہایران کے پاس آخری موقع ہے، معاہدہ کرلے ورنہ پچھتائے گا؛ ٹرمپ کی دھمکیپاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواستلکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاکحکومت بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیاخضدار مبینہ اغوا کیس: خاتون کا غیرجانبدار تحقیقات اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہگڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا بھی 8اگست سے ہڑتال کا اعلانسونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت میں اضافہسوات خود کش حملے کی تحقیقات جاری، حملہ آور کا تعلق دیر سے نکلاپاکستان کو بجلی کی پیداوار نہیں، مؤثراستعمال اور اسٹوریج کا چیلنج درپیش ہے، وزیر توانائیموجودہ نظام بہترین ہے، مسائل کی وجہ آئین پر عمل نہ کرنا ہے، رانا ثنا اللہایران کے پاس آخری موقع ہے، معاہدہ کرلے ورنہ پچھتائے گا؛ ٹرمپ کی دھمکیپاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواستلکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاکحکومت بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا

عید الاضحی اور ہماری صفائی


عید الاضحی اور ہماری صفائی
از قلم : محمد احسان

اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے۔ اسلام دینِ فطرت ہے جو انسان کی زندگی کے ہر پہلو میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اسلام نے نہ صرف عبادات کی تعلیم دی ہے بلکہ اخلاقیات، معاشرتی آداب، طہارت اور صفائی جیسے اہم امور پر بھی خصوصی توجہ دلائی ہے۔

حدیثِ شریف میں ہے: “بے شک اللہ تعالیٰ جمیل ہے اور جمال کو پسند فرماتا ہے۔” ( صحیح مسلم ، 91 )

علمائے کرام اس حدیث سے استدلال کرتے ہیں کہ انسان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی ظاہری و باطنی صفائی کے ساتھ اپنے اردگرد کے ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھے۔

اگر اسلام کا دیگر مذاہب سے تقابل کیا جائے تو یہ بات بالکل عیاں ہو جاتی ہے کہ دیگر مذاہب زیادہ تر ظاہری صفائی پر زور دیتے ہیں، جبکہ اسلام میں دل و نیت کی پاکیزگی، ماحول کی صفائی اور جسمانی طہارت تینوں کو یکساں اہمیت حاصل ہے۔

صفائی محض صحت کی ضمانت ہی نہیں بلکہ دوسروں کو تکلیف سے بچانے کا بھی ذریعہ ہے۔ ایک پاکیزہ انسان نہ صرف اپنے ماحول کو صاف رکھتا ہے بلکہ معاشرے میں بھی خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے۔

چند دنوں بعد عیدالاضحیٰ آنے والی ہے۔ اس موقع پر ہر صاحبِ استطاعت مسلمان قربانی کرکے سنتِ ابراہیمی کو زندہ کرے گا، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس بابرکت موقع پر ہمارے معاشرے میں صفائی کا فقدان نمایاں نظر آتا ہے۔ سڑکوں، شاہراہوں، گلی محلوں اور عوامی مقامات پر گندگی پھیل جاتی ہے۔ ہر طرف جانوروں کے فضلات اور آلائشیں پڑی نظر آتی ہیں، جس سے لوگوں کو نہ صرف اذیت ہوتی ہے بلکہ اس غفلت کے باعث کئی حادثات بھی رونما ہوتے ہیں۔

پنجاب بھر میں بھی ان حالات سے نمٹنے کے لیے ایئرپورٹس اور ایئر بیسز کے گرد دفعہ 144 نافذ کی گئی، کیونکہ لوگ چھتوں اور کھلے میدانوں میں جانوروں کی آلائشیں اور گوشت پھینک دیتے ہیں، جس سے گوشت خور پرندے جمع ہوتے ہیں اور طیاروں سے ٹکرانے کے واقعات پیش آتے ہیں۔

لہٰذا تمام حضرات حکومت کی متعین کردہ جگہوں پر کچرا پھینکنے کا اہتمام کریں اور صفائی کو اپنی دینی و معاشرتی ذمہ داری سمجھیں۔

ہمارے استادِ محترم حضرت مولانا مفتی محمود اشرف عثمانی رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے: “اگر آپ نے اسی ہزار روپے کا جانور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے قربان کیا ہے، اور قصائی کو سات، آٹھ ہزار روپے دیے ہیں، تو اپنے گھر کے باہر صفائی کے لیے پانچ سو یا ایک ہزار روپے بھی خرچ کر دیں، کیونکہ پاکیزگی نصف ایمان ہے۔” ( سابق استاد الحدیث جامعہ دارالعلوم کراچی)

صفائی میں کوتاہی کی وجہ سے بسا اوقات ازدواجی تعلقات بھی متاثر ہوتے ہیں۔ یہ ایک ریکارڈ شدہ حقیقت ہے کہ طلاق کی بہت سی وجوہات میں سے ایک وجہ صفائی پر عدم توجہ بھی ہے۔

صفائی نہ صرف فرد کی ذاتی ضرورت ہے بلکہ معاشرے کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

از قلم : محمد احسان
فون نمبر : 03108049517

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *