Banner

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے اہم شخصیات کی ملاقاتیں

Share

Share This Post

or copy the link

 

 

 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سیاسی، سماجی، صحافتی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں ملک کی مجموعی سیاسی، سماجی اور معاشرتی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق وفاقی وزیر غالب خان اور سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل فاروق خان ناصر کی سربراہی میں ایک وفد نے بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے مختلف قومی امور اور عوامی مفاد سے متعلق معاملات پر اپنی تجاویز پیش کیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے جاری بچت مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں کفایت شعاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان وفاق کی علامت کے طور پر حکومت کے بچت پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور مالی نظم و ضبط کے فروغ کی پالیسی کی حمایت کرتی ہے۔ملاقات کے دوران معروف مصور واصل شاہد نے بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی اور اپنے فن پاروں اور تخلیقی کام کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے اپنے فن پارے بھی پیش کیے جنہیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سراہا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے واصل شاہد کے فن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فن اور فنکار معاشرے کی تہذیبی شناخت کے امین ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصوری اور دیگر فنی اظہار نہ صرف ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ امن، برداشت اور ہم آہنگی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے معروف مصور کی جانب سے اگست میں منعقد ہونے والی فن پاروں کی نمائش کی دعوت قبول کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں ثقافتی ترقی اور مثبت معاشرتی رجحانات کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے اہم شخصیات کی ملاقاتیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us